شیو پال نے کب اور کیسے بنالیا سیکولر مورچہ ، ملائم کو پتہ تک نہیں– News18 Urdu

شیو پال نے کب اور کیسے بنالیا سیکولر مورچہ ، ملائم کو پتہ تک نہیں

انہوں نے کہا کہ خاندان کا کوئی بھی رکن نہیں چاہتا کہ 25 سال کی عمر اس پارٹی میں شگاف پڑے۔ انہوں نے کہا کہ شیو پال سے بات کرکے انہیں منائیں گے

May 07, 2017 09:41 AM IST | Updated on: May 07, 2017 09:41 AM IST

سماج وادی پارٹی کے سابق ریاستی صدر شیو پال یادو کے سماجوادی سیکولر مورچہ بنانے کے فیصلے پر سماج وادی پارٹی  کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کا کہنا ہے کہ سماج وادی سیکولر مورچہ کے اعلان سے پہلے شیو پال نے ان سے اس سلسلہ میں بات چیت نہیں کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کا کوئی بھی رکن نہیں چاہتا کہ 25 سال کی عمر اس پارٹی میں شگاف پڑے۔ انہوں نے کہا کہ شیو پال سے بات کرکے انہیں منائیں گے ۔

ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ خاندان اور پارٹی میں کوئی بھی بکھراو نہیں چاہتا ہے ، پارٹی کو تقسیم کر کے اور کمزور کرکے انہیں کچھ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ شیو پال کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، لیکن مجھے نہیں پتہ کہ بیٹا اکھلیش اپنے چچا کو کیوں پسند نہیں کرتا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے بھائی کے لئے کھڑے رہیں گے ۔

شیو پال نے کب اور کیسے بنالیا سیکولر مورچہ ، ملائم کو پتہ تک نہیں

Loading...

اٹاوہ کے جسونت نگر سے ایس پی کے ممبر اسمبلی شیو پال نے جمعہ کو تین ماہ میں سماجوادی سیکولر مورچہ کی تشکیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملائم کو مورچہ کا قومی صدر بنانے کا اعلان کیا تھا ۔

Loading...