mumbai sucide medical student payal tadvi case snm میڈیکل طالبہ کی خودکشی معاملہ، تین خواتین ڈاکٹر پولیس تحویل میں– News18 Urdu

میڈیکل طالبہ کی خودکشی معاملہ، تین خواتین ڈاکٹر پولیس تحویل میں

May 29, 2019 08:52 PM IST | Updated on: May 29, 2019 08:59 PM IST

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے آج یہاں نائراسپتال اور میڈیکل کالج کی ایک ایم ڈی کی طالبہ ڈاکٹر پائل سلیم تدوی کوخودکشی کے لیے اکسانے کے الزام تین خاتون ڈاکٹروں کو 31مئی تک پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔ تڑوی فیملی کے وکیل نتین ساتپوتے نے کہا کہ ان مفرور خاتون ڈاکٹر بھکتی مہیر ،ہیما آہوجہ اور انکیتا کھانڈیلوال کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کیا۔

اس موقع پر عدالت میں تینوں ڈاکٹرس کی ریمانڈ کے لیے دلائل پیش کرتے ہوئے انہوںنے ایڈیشنل سیشن جج آرایم سدرانی سے کہا کہ اس معاملہ میں قتل کا بھی خدشہ ہے کیونکہ پائل تروی کے جسم کے پوشیدہ مقامات پر زخم کے نشانات بھی پائے گئے ہیںاور اس کا انکشاف پوسٹ مارٹم میں ہوا ہے۔

میڈیکل طالبہ کی خودکشی معاملہ، تین خواتین ڈاکٹر پولیس تحویل میں

پائل سلیم کی فیس بک سے لی گئی تصویر

استغاثہ نے بھی پولیس تحویل میں تفتیش کا مطالبہ کیا تاکہ پتہ لگایا جائے تڑوی نے خودکشی نوٹ چھوڑا ہے یا نہیں ،یا ان تینوں ملزمین نے نوٹ چھپا دیا ہے اور اسے ضائع کردیا گیا ہو۔

پائل تڑوی (25)پوسٹ گریجویٹ طالبہ تھی اور 22مئی کو ہوسٹل کے کمرے میں اس کی لاش لٹکی پائی گئی ،اس کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ نے الزم عائد کیا کہ کیونکہ ان کا تعلق مسلم قبائل تڑوی سے ہے ،اس لیے تینوں سنیئر ڈاکٹر انہیں اس بنیاد پراذیت دیتی تھیں۔اور اس کی شکایت بھی ڈین کو کی گئی تھی۔ تینوں ڈاکٹرس فرارتھیں اورانہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اور آج عدالت میں پیش کیا گیا ہے.

Loading...

مہاراشٹر ایسوسی ایشن آف ریزڈنٹ ڈاکٹرس نے ان کو معطل کردیا ہے اور پھر میونسپل کارپوریشن نے بھی انہیں ملازمت سے معطل کردیا ہے تینوں اسپتال اور کالج کی ملازم ہیں۔ان لا میڈیکل لائنس بھی معطل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہند میں ایذاء رسانی اور ذات پات قانون کے تحت معاملات درج کیے ہیں۔اس معاملہ میں قومی اورمہاراشٹر کے کمیشن برائے خواتین نے بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

وہیں پائل کی فیس بک ٹائم لائن پر لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان تینوں خاتون ڈاکٹروں کی تصویر کمینٹ باکس میں شیئر کرکے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

payal

Loading...