رانچی : شدید گرمی کے باوجود مسلمان کررہے ہیں روزے کااہتمام

ماہ مبارک میں مسلمان اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے

May 17, 2019 10:30 AM IST | Updated on: May 17, 2019 10:34 AM IST
رانچی : شدید گرمی کے باوجود مسلمان کررہے ہیں روزے کااہتمام

رانچی ان دنوں شدید گرمی کی چپیٹ میں ہے۔ باوجود اسکے یہاں کے مسلمان ماہ رمضان المبارک کے روزے کا اہتمام پورے جوش و خروش کے ساتھ کررہے ہیں ۔ خوش نما موسم کے لئے مشہور رانچی میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ لیکن یہاں کے مسلمانوں کی ایمانی قوت شدید گرمی پر حاوی ہے ۔ شہر کے ساتھ ساتھ اسکے آس پاس علاقوں کے مسلمان پورے جوش و خروش کے ساتھ ماہ ضان المبارک کے روزے کا اہتمام کرتے ہیں ۔

رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔ رمضان کے روزے مذہب اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن ہے ۔ اس ماہ مبارک میں مسلمان اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ روزہ دارموسم کی پرواہ کئے بغیر روزے و عبادت کا اہتمام کرتا ہے ۔ رمضان کے روزے کے اہتمام سے روح میں بالیدگی آتی ہے ساتھ ہی مہلک مرض سے لڑنے کی قوت جسم کے اندر پیدا ہوتی ہے ۔ یہ ایک ایسا ایمانی فریضہ ہے جسسے موسم کا اثر روزہ رکھنے والوں پر نہیں پڑتا ہے۔یا یوں کہے یہ مہینہ مومنوں کے لئے اللہ کا تحفہ ہے ۔ دیکھئے رانچی سے نوشاد عالم کی یہ رپورٹ

Loading...

Loading...