آسام بورڈ کے ٹاپر اس مسلم لڑکے نے آر ایس ایس کے اسکول سے کی ہے پڑھائی– News18 Urdu

آسام بورڈ کے ٹاپر اس مسلم لڑکے نے آر ایس ایس کے اسکول سے کی ہے پڑھائی

گوہاٹی۔ آسام میں سنگھ پریوار کے تعلیمی ادارے ودیا بھارتی کے تحت چلنے والے اسکول میں پڑھنے والے ایک مسلم طالب علم نے ہائی اسکول ليونگ سرٹیفکیٹ امتحان ٹاپ کیا ہے۔

Jun 01, 2016 11:33 AM IST | Updated on: Jun 01, 2016 11:35 AM IST

گوہاٹی۔ آسام میں سنگھ پریوار کے تعلیمی ادارے ودیا بھارتی کے تحت چلنے والے اسکول میں پڑھنے والے ایک مسلم طالب علم نے ہائی اسکول ليونگ سرٹیفکیٹ امتحان ٹاپ کیا ہے۔ منگل کو اعلان ہوئے نتائج میں سرفراز حسین نے دسویں کا امتحان ٹاپ کرتے ہوئے 600 میں سے 590 نمبرحاصل کئے۔

سولہ سالہ سرفراز شنکر دیو ششو نکیتن، بٹكچی میں پڑھتا ہے۔ یہ گوہاٹی کے جنوب میں واقع ہے اوریہ ششو شچھے سمیتی، آسام کے ماتحت ہے جو ودیا بھارتی سے وابستہ ہے۔ سرفراز نے کہا، مجھے فخر ہے کہ میں اس اسکول کا طالب علم ہوں۔

آسام بورڈ کے ٹاپر اس مسلم لڑکے نے آر ایس ایس کے اسکول سے کی ہے پڑھائی

انجینئر بننے کی چاہت رکھنے والے سرفراز نے کہا، 'اسکول کی بدولت ہی میں ریاست میں ٹاپ کر سکا ہوں۔ سرفراز نے سنسکرت میں مضامین نویسی مسابقوں  اور بحث مقابلوں میں بھی انعام جیتے ہیں۔ دو سال پہلے سرفراز نے آل-گوہاٹی گیتا ریسائٹیشن كنٹسٹ بھی جیتا تھا۔

سرفراز کے والد اجمل حسین نے کہا کہ اس تعلیمی ادارے میں ان کے بیٹے کی پڑھائی میں انہیں کچھ بھی غلط نظر نہیں آتا ہے۔ وہ اپنے بچے کی 'کوالٹی ایجوکیشن' پر زور دینا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا، 'بہت سے لوگ مجھ سے میرے بیٹے کے سنگھ پریوار کی طرف سے چلنے والے اسکول میں پڑھنے کو لے کر سوال کرتے ہیں۔ آخر اس میں مسئلہ کیا ہے؟ ہماری پہلی شناخت آسامی ہے۔ میری بیٹی نے تین سال پہلے اسی اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں کام کرنے والے حسین نے کہا، 'میں جب پہلی بار اپنے بیٹے کو یہاں لے کر آیا تھا، ہیڈ ماسٹر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اپنے فیصلے کو لے کر پختہ ہوں۔ میں نے کہا کہ میں ایسی تعلیم پر زور دینا چاہتا ہوں جو معیاری ہو اورجس سے شخصیت کی تعمیر ہو۔