وزیر اعظم نریندر مودی اروناچل اور تریپورہ کے دورے پر،کریں گے دو ریلیاں– News18 Urdu

 وزیر اعظم نریندر مودی اروناچل اور تریپورہ کے دورے پر،کریں گے دو ریلیاں

وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو اروناچل پردیش اور تریپورہ کے دورے ہیں۔پی ایم ارونال کی راجدھانی ایٹا نگر میں دورجی کھانڈو ریاست سبھا گار اور ریاست سول سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کا افتتاح کریں گے۔جبکہ ٹومو ربا صحت اور طبی انسٹی ٹیوٹکے ایجوکیشنل بلاک کی بنیاد رکھیں گے۔وہیں تریپورہ میں مودی دو انتخابی ریلی کو خطاب کریں گے۔

Feb 15, 2018 11:59 AM IST | Updated on: Feb 15, 2018 11:59 AM IST

اروناچل۔وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو اروناچل پردیش اور تریپورہ کے دورے ہیں۔پی ایم ارونال کی راجدھانی ایٹا نگر میں دورجی کھانڈو ریاست سبھا گار اور ریاست سول سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کا افتتاح  کریں گے۔جبکہ ٹومو ربا صحت اور طبی انسٹی ٹیوٹکے ایجوکیشنل بلاک کی بنیاد رکھیں گے۔وہیں تریپورہ میں مودی دو انتخابی ریلی کو خطاب کریں گے۔

دراصل تریپورہ میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے بی جے پی ۔کانگریس نے اپنی طاقت لگادی ہے۔بی جے پی ریاست میں "مودی میجک"کی حکمت عملی کے تحت  کام کر رہے۔پیر اور منگل کو بی جے پی صدر امت شاہ نے یہاں کئی ریلیاں کی تھیں۔آج پی ایم مودی روڈ شو کے بعد اگر تلااور شانتی بازار میں دو ریلیوں کو خطاب کریں گے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی اروناچل اور تریپورہ کے دورے پر،کریں گے دو ریلیاں

تریپورا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ریلی

واضح ہوکہ تریپورہ میں 60اسمبلی سیٹیں ہیں۔ریاست مین 18 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 3 مارچ کو انتخابات کے نتیجے آئیں گے۔