مودی حکومت میں وزیر تعلیم پرکاش جاوڈیکر نے تاریخ کو ہی پلٹ دیا، نہرو، پٹیل کو بتایا شہید– News18 Urdu

مودی حکومت میں وزیر تعلیم پرکاش جاوڈیکر نے تاریخ کو ہی پلٹ دیا، نہرو، پٹیل کو بتایا شہید

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں ترنگا یاترا کے دوران جاوڈیکر نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزادی کی لڑائی 90 سال پہلے 1857 میں شروع ہوئی اور انگریزوں (برطانوی) کو باہر پھینکنے کے ساتھ ختم ہوئی۔

Aug 23, 2016 04:33 PM IST | Updated on: Aug 23, 2016 04:33 PM IST

چھندواڑہ۔ مودی حکومت میں وزیر تعلیم پرکاش جاوڈیکر نے اپنی تقریر میں ہندوستان کی تاریخ کو ہی پلٹ دیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے جواہر لال نہرو اور سردار پٹیل کو شہید بتایا۔

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں ترنگا یاترا کے دوران جاوڈیکر نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزادی کی لڑائی 90 سال پہلے 1857 میں شروع ہوئی اور انگریزوں (برطانوی) کو باہر پھینکنے کے ساتھ ختم ہوئی۔  ہمیں ان مجاہدین آزادی- نیتا جی سبھاش چندر بوس، سردار پٹیل، پنڈت (جواہر لال نہرو)، بھگت سنگھ اور راج گرو کو سلام کرنا چاہئے جو پھانسی پر چڑھے۔

مودی حکومت میں وزیر تعلیم پرکاش جاوڈیکر نے تاریخ کو ہی پلٹ دیا، نہرو، پٹیل کو بتایا شہید

اسی تقریر میں جاوڑیکر نے سبھاش چندر بوس کو بھی شہیدوں میں شامل کر دیا جو کہ ابھی تک صاف نہیں ہے۔ حکومت ابھی تک نیتا جی کی موت پر خاموش ہے۔ حکومت تصدیق نہیں کرتی کہ نیتا جی زندہ ہیں یا نہیں۔

Loading...

Loading...