جو کہا وہ کیا، جو کیا وہ آپ کے سامنے ہے : نتن گڈکری

نتن گڈکری نے سابقہ حکومتوں کے قول و فعل میں فرق کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مودی حکومت نے جو کہا وہ کیا اور جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

Jan 12, 2019 08:00 PM IST | Updated on: Jan 12, 2019 08:16 PM IST

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے سابقہ حکومتوں کے قول و فعل میں فرق کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مودی حکومت نے جو کہا وہ کیا او رجو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

گڈکری نے یہاں رام لیلا میدان میں پارٹی کے قومی اجلاس کے دوسرے دن سیاسی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتصادی ، تعلیمی، گورننس، تکنیک سمیت تمام محاذوں پر ملک کو آگے بڑھانے کا کام کیا ہے۔ پہلے 50-60 سال میں جو نہیں ہواوہ اس حکومت نے ساڑھے چار سال میں کر دکھایا ہے۔

جو کہا وہ کیا، جو کیا وہ آپ کے سامنے ہے : نتن گڈکری

انہوں نے کہا ’’ پہلے کی حکومتوں کے قول و فعل میں فرق ہوتا تھا۔ اس مرتبہ ایسا نہیں ہے۔ ہم نے جو کہا وہ کیا ،جو کیا وہ آپ کے سامنے ہے۔ ہمارا کام ہی ہماری حکومت کی سب سے بڑی طاقت ہے‘‘۔

مرکزی وزیر نے حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈی بی ٹی، جن دھن، اجوولا، آیوشمان بھارت، پردھان منتری آواس یوجنا، فصل بیمہ یوجنا ، سڑک، ایکسپریس وے، آبی گذرگاہوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر میں تیزی اور جی ایس ٹی اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کا ذکر کیا۔

Loading...

Loading...