دہلی میں عازمین حج کی روانگی میں ہوسکتی ہے تاخیر؟۔ دیکھیں ویڈیو– News18 Urdu

دہلی میں عازمین حج کی روانگی میں ہوسکتی ہے تاخیر؟۔ دیکھیں ویڈیو

ریاستی حکومت گزشتہ 2 ماہ سے اس معاملے میں خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ اس سلسلہ میں ایک فائل دہلی کے ریاستی وزیرحج کیلاش گہلوت کے پاس روانہ کی گئی ہے تاہم اس فائل پر اب تک وزیرحج کیلاش گہلوت نے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے

Jun 17, 2019 05:01 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 07:57 PM IST

دہلی میں عازمین حج کی روانگی میں تاخیرہوسکتی ہے۔ کیوں کہ دہلی حج کمیٹی کی تشکیل تعطل کا شکارہوگئی ہے۔ 16 مارچ 2019 کو دہلی حج کمیٹی کی میعاد ختم ہوگئی ہے اورریاستی حکومت گزشتہ 2 ماہ سے اس معاملے میں خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ اس سلسلہ میں ایک فائل دہلی کے ریاستی وزیرحج کیلاش گہلوت کے پاس روانہ کی گئی ہے تاہم اس فائل پر اب تک وزیرحج کیلاش گہلوت نے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔

ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل پرتعطل برقراررہنے سے حج 2019 کے انتظامات میں تاخیرہورہی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر دہلی حج کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر ہوئی ہے۔ اس مرتبہ 23 ہزار سے زائد عازمین حج دہلی سے مقدس سفر پرروانہ ہونگےاس کے علاوہ مغربی اترپردیش کے عازمین حج بھی دہلی سے سفرحج پرروانہ ہونگے۔ اسطرح چندی گڑھ ۔ اتراگھنڈ۔ جموں وکشمیر۔ پنچاب اور ہماچل پردیش کے عازمین حج بھی دہلی سے روانہ ہونگے۔ تاہم حج کمیٹی کی تاخیر کی وجہ سے عازمین حج کومشکلات کا سامناہوسکتاہے۔

دہلی میں عازمین حج کی روانگی میں ہوسکتی ہے تاخیر؟۔ دیکھیں ویڈیو

دہلی حج کمیٹی کی تشکیل تعطل کا شکار

Loading...

Loading...