نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے گھر سے چوری شدہ نوبل ایوارڈ کی نقل برآمد– News18 Urdu

نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے گھر سے چوری شدہ نوبل ایوارڈ کی نقل برآمد

نئی دہلی۔ ’بچپن بچاؤ تحریک‘ کے بانی اور نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے گھر سے چوری ہونے والے نوبل ایوارڈ کی نقل اور دیگر اشیاء پولیس نے برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Feb 12, 2017 02:04 PM IST | Updated on: Feb 12, 2017 02:04 PM IST

نئی دہلی۔  ’بچپن بچاؤ تحریک‘ کے بانی اور نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے گھر سے چوری ہونے والے نوبل ایوارڈ کی نقل اور دیگر اشیاء پولیس نے برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مسٹر ستیارتھی کے گھر میں ہوئی چوری کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوبل ایوارڈ کی نقل کے ساتھ زیورات، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

كالكاجی علاقے کے اراولی اپارٹمنٹ میں واقع مسٹر ستیارتھی کے گھر میں سات فروری کی رات کو چوری ہو گئی تھی جس میں انہیں ملنے والے نوبل ایوارڈ کی نقل ، توصیف نامہ سمیت کچھ زیورات اور مہنگے سامان چوری ہو گئے تھے۔ مسٹر ستیارتھی کا گھر بہت دنوں سے بند تھا اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ کیوبا، کولمبیا اور پاناما کے دورے پر تھے۔ واضح رہے کہ مسٹر ستیارتھی نے اصل نوبل ایوارڈ تین جنوری 2015 میں صدر پرنب مکھرجی کو عطیہ کے طور پر پیش کیا تھا جو راشٹرپتی بھون کے میوزیم میں رکھی ہوئی ہے۔

نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے گھر سے چوری شدہ نوبل ایوارڈ کی نقل برآمد

رائٹرز

Loading...

Loading...