کنہیا کی زبان کاٹ کر لاؤ، 5 لاکھ کا انعام دوں گا ، بی جے پی نے دکھایا باہر کا راستہ– News18 Urdu

کنہیا کی زبان کاٹ کر لاؤ، 5 لاکھ کا انعام دوں گا ، بی جے پی نے دکھایا باہر کا راستہ

بدایوں : جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی کے الزام میں گرفتار کئے گئے یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کے خلاف بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے لیڈر نے اشتعال انگیز بیان دیا ہے ۔ تنظیم کے ضلع صدر کلدیپ وارشی نے جے این یو طلبہ یونین صدر کنہیا کی زبان کاٹ کر لانے والے کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

Mar 05, 2016 10:51 AM IST | Updated on: Mar 05, 2016 01:21 PM IST

بدایوں : جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی کے الزام میں گرفتار کئے گئے یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کے خلاف بھارتیہ جنتا یوا مورچہ  کے لیڈر نے اشتعال انگیز بیان دیا ہے ۔ تنظیم کے ضلع صدر کلدیپ وارشی نے جے این یو طلبہ یونین صدر کنہیا کی زبان کاٹ کر لانے والے کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

ادھر بی جے پی نے متنازع بیان کیلئے وارشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس چھ سال کے لئے تنظیم سے باہر کا راستہ دکھادیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پارٹی نے وضاحت دی ہے کہ کلدیپ وارشی بھرتیہ جنتا یووا مورچہ کے ضلع صدر نہیں تھے ، انہیں چھ ماہ قبل ہی اس عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ بی جے پی نے اس کارروائی کے ذریعہ اپنے ان لیڈروں کو بھی واضح اشارہ دینے کی کوشش کی ہے ، جو اپنی زبان پر قابو نہیں رکھ پاتے ہیں اور اکثر و بیشتر الٹے سیدھے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

کنہیا کی زبان کاٹ کر لاؤ، 5 لاکھ کا انعام دوں گا ، بی جے پی نے دکھایا باہر کا راستہ

چھ ماہ کی مشروط عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے باہر آئے کنہیا نے جے این یو میں ایک  تقریر کی تھی ۔ اپنی تقریر میں اور میڈیا کے انٹرویو میں کنہیا نے پی ایم مودی، مرکزی حکومت، آر ایس ایس اور اے بی وی پی پر جم کر نشانہ سادھا تھا ۔ جس سے بھڑکے ضلع صدر نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک مخالف اور دہشت گرد افضل گرو کا ساتھ دینے کے نعرے کے بعد کنہیا ہر کسی پر نشانہ سادھ رہا ہے۔

Loading...

Loading...