اروناچل میں اب بی جے پی کی حکومت، پی پی اے کے 33 ارکان اسمبلی پارٹی میں شامل– News18 Urdu

اروناچل میں اب بی جے پی کی حکومت، پی پی اے کے 33 ارکان اسمبلی پارٹی میں شامل

ايٹانگر۔ اروناچل پردیش میں بی جے پی کی حکومت بن گئی ہے۔

Dec 31, 2016 09:04 PM IST | Updated on: Dec 31, 2016 09:04 PM IST

ايٹانگر۔ اروناچل پردیش میں بی جے پی کی حکومت بن گئی ہے۔ وزیر اعلی پیما كھانڈو نے اپنی پیپلز پارٹی آف اروناچل کو بی جے پی میں ضم کر دیا ہے۔ اب بی جے پی کے پاس 60 سیٹوں والی اسمبلی میں 47 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ 33 پی پی اے کے رکن اسمبلی، 12 بی جے پی کے ممبر اسمبلی اور 2 آزاد امیدوار ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے ٹویٹ کر اس بات کی معلومات دی۔

وزیر اعلی پیما كھانڈو نے میڈیا سے معلومات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے پی پی اے نے اراکین اسمبلی کے ساتھ دھوکہ کیا، اس کے بعد ہی دو تہائی ممبران اسمبلی نے بی جے پی جوائن کر لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وجہ بتاو نوٹس کے بغیر ممبران اسمبلی کو معطلی کا حکم دیا جاتا ہے۔ سیاسی اٹھاپٹخ کی وجہ سے اروناچل کی ترقی نہیں ہو گی۔

اروناچل میں اب بی جے پی کی حکومت، پی پی اے کے 33 ارکان اسمبلی پارٹی میں شامل

Loading...

رام مادھو نے ٹویٹ کیا، 'اروناچل میں اب بی جے پی کی حکومت ہے۔ سی ایم پیما كھانڈو 33 ممبران اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ 60 رکنی اسمبلی میں بی جے پی حکومت کو اب 45 اور 2 آزاد امیدوار ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ ' بتا دیں کہ ریاست میں بی جے پی کے 12 ممبران اسمبلی ہیں۔

Loading...