کانگریس کے ہاتھ سے میگھالیہ بھی پھسلا ، کانراڈ سنگما ہوں گے اگلے وزیر اعلی ، 6 مارچ کو لیں گے حلف– News18 Urdu

کانگریس کے ہاتھ سے میگھالیہ بھی پھسلا ، کانراڈ سنگما ہوں گے اگلے وزیر اعلی ، 6 مارچ کو لیں گے حلف

تری پورہ کے بعد اب بی جے پی میگھالیہ میں بھی سرکار بناتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ پارٹی نے یہاں حکومت سازی کیلئے این پی پی کی قیادت میں پانچ علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے ۔

Mar 04, 2018 06:06 PM IST | Updated on: Mar 04, 2018 06:40 PM IST

شیلانگ : تری پورہ کے بعد اب بی جے پی میگھالیہ میں بھی سرکار بناتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ پارٹی نے یہاں حکومت سازی کیلئے این پی پی کی قیادت میں پانچ علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے ۔ ریاست میں این پی پی لیڈر کانراڈ سنگما اگلے وزیر اعلی ہوں گے ۔ این پی پی ، یو ڈی پی ، بی جے پی اور ایس ایچ پی ڈی پی کے ممبران اسمبلی نے گورنر سے ملاقات کی اور حکومت سازی کا دعوی پیش کیا ہے، جس کو گورنر نے قبول کرلیا ۔ کانراڈ چھ مارچ کو حلف لیں گے ۔

ریاست میں معلق اسمبلی ہونے کے بعد کنگ میکر بن کر ابھرے یو ڈی پی کےصدر دونکر رائے کہا کہ ان کی پارٹی نے حکومت سازی کو لے کر میٹنگ کی اور پارٹی نے طے کیا کہ غیر کانگریسی حکومت بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے این پی پی کی قیادت میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں کانراڈ سنگما وزیر اعلی ہوں گے ۔

کانگریس کے ہاتھ سے میگھالیہ بھی پھسلا ، کانراڈ سنگما ہوں گے اگلے وزیر اعلی ، 6 مارچ کو لیں گے حلف

میگھالیہ میں این پی پی نے 19 سیٹیں جیتی ہیں اور بی جے پی کے دو ممبران اسمبلیوں کے علاوہ یو ڈی پی اور ایچ ایس پی ڈی پی اتحاد کے آٹھ اور پی ڈی ایف کے چار ممبران اسمبلیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ 31 سیٹیوں کا اعداد و شمار آسانی سے حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

Loading...

Loading...