پارلیمنٹ سے باہر نکل کربھڑک گئیں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں، کہا- دھکا مت دو۔– News18 Urdu

پارلیمنٹ سے باہر نکل کربھڑک گئیں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں، کہا- دھکا مت دو۔

پریشان ہوکرنصرت اورممکی ناراض ہوگئیں اورانہوں نے تیز آواز میں ان سے پیچھے ہٹنے کے لئے کہا تا کہ وہ باہر نکل سکیں۔

Jun 25, 2019 11:16 PM IST | Updated on: Jun 26, 2019 12:26 AM IST

ترنمول کانگریس کی نومنتخب رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں روحی اورمی می چکرورتی نے منگل کولوک سبھا رکن کے طورپرحلف لینے کے لئے پارلیمنٹ پہنچیں۔ حلف لینے کے بعد دونوں اراکین پارلیمنٹ اس وقت بوکھلا گئیں جب ایوان سے باہرآتے ہوئے میڈیا نے ان کا راستہ روک لیا۔ دونوں اداکارہ سخت ناراض ہوگئیں اورتیز آواز میں بولنے لگیں۔

دراصل نصرت جہاں اورمی می چکرورتی جیسے ہی ایوان سے باہرنکلنے لگیں تو میڈیا رپورٹروں نےان کو گھیرلیا اور ان سے سوال پوچھنے اوران کی تصویریں لینےلگے۔ ان سب سے پریشان ہوکرنصرت جہاں اورمی می چکرورتی ناراض ہونے لگیں اورانہوں نے تیزآواز میں ان سے پیچھے ہٹنےکے لئے کہا تاکہ وہ باہرنکل سکیں۔

پارلیمنٹ سے باہر نکل کربھڑک گئیں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں، کہا- دھکا مت دو۔

نصرت جہاں اور ممی چکرورتی نے ناراض ہوکر میڈیا سے پیچھے ہٹنے کوکہا۔

بے چین ہوگئیں می می چکرورتی

حالانکہ دونوں نے کافی حد تک میڈیا والوں کے سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کی۔ تاہم کچھ وقت کے بعد می می چکرورتی نے میڈیا کے نمائندوں کو ہٹنےکے لئےکہا تھا کہ وہ وہاں سے جاسکیں، لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو وہ بے چین ہوگئیں۔ راستہ نہ ملنے پر می می چکرورتی کسی طرح اپنی جگہ سے ہٹ کرنصرت کے پیچھے جاکر کھڑی ہوگئیں۔ ایک وقت ایسا آیا جب وہ پریشان ہوکر واپس پارلیمنٹ میں جانے لگیں، لیکن بعد میں وہ دونوں باہر آگئیں۔ جب وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے لئے راستہ بنانے کی کوشش کی۔

نصرت جہاں کو آگیا غصہ

ان سب کے درمیان نصرفت جہاں نے اپنی دوست می می چکرورتی کا ہاتھ پکڑ کرکہا - 'آپ دھکا نہیں مار سکتے سر، سمجھئے بات کو'۔ اس کے بعد دونوں کسی طرح اپنی گاڑی تک پہنچ سکیں۔ میڈیا نمائندوں نے ان دونوں سے ساتھ میں تصویر کھنچوانے کے لئے کہا۔ فوٹو کھنچوانے سے پہلے دونوں اداکاراوں نے میڈیا والوں کو برابر دوری سے ایک لائن میں کھڑے ہوکر فوٹوکھینچنے کےلئےکہا۔ واضح رہے کہ نصرت جہاں نے حال ہی میں کولکاتا کے تاجر نکھل جین سے شادی کی ہے۔ نصرت جہاں اورمی می چکرورتی دونوں نے ہی منگل کولوک سبھا رکن کے طور پر حلف لیا ہے۔

Loading...