اڑیسہ ضمنی انتخابات : بیجو جنتا دل کی ریتا ساہو نے40 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے بی جے پی کو دی شکست– News18 Urdu

اڑیسہ ضمنی انتخابات : بیجو جنتا دل کی ریتا ساہو نے40 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے بی جے پی کو دی شکست

اڑیسہ کے بیج پور اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے آج اعلان شدہ نتائج میں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی امیدوار ریتا ساہو نے اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اشوک پنی گرہی کو شکست دے دی۔

Feb 28, 2018 09:07 PM IST | Updated on: Feb 28, 2018 09:07 PM IST

بھونیشور: اڑیسہ کے بیج پور اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے آج اعلان شدہ نتائج میں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی امیدوار ریتا ساہو نے اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اشوک پنی گرہی کو شکست دے دی۔الیکشن افسر تپی رام ماجھی نے آج اعلان کیا کہ بیجو جنتادل کی امیدوار ریتا ساہو نے بی جے پی کے امیدوار اشوک پنی گرہی کو 41,933ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ بی جے ڈی نے کانگریس سے یہ سیٹ چھینی ہے۔

اڑیسہ ضمنی انتخابات : بیجو جنتا دل کی ریتا ساہو نے40 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے  بی جے پی کو دی شکست
Loading...