اسپتال میں مریضوں کو چھوڑ کر ٹک ٹاک پر ایسے ویڈیوز بناتی نظر آئیں نرسیں ، ملا نوٹس– News18 Urdu

اسپتال میں مریضوں کو چھوڑ کر ٹک ٹاک پر ایسے ویڈیوز بناتی نظر آئیں نرسیں ، ملا نوٹس

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی مخالفت بھی تیز ہونے لگی ہے ۔ لوگ نرسوں کو غیر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی اور انہیں معطل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

Jun 26, 2019 09:11 PM IST | Updated on: Jun 26, 2019 09:11 PM IST

اوڈیشہ کے ملکان گری کے سی ڈی ایم او نے ضلع صدر اسپتال کی نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق یونٹ میں لا پروائی برتنے اور ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی وجہ سے کچھ نرسوں کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے ۔

سی ڈی ایم او اجیت کمار موہنتی نے سوشل میڈیا میں کچھ نرسوں کے ٹک ٹاک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے ۔ ویڈیو میں نرسیں اپنی آفیشیل ڈریس میں ایس این سی یو کے اندر گاتے ، ناچتے اور مستی کرتے نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو میں اسپتال کے بیڈ اور مریض بھی دکھ رہے ہیں ۔

اسپتال میں مریضوں کو چھوڑ کر ٹک ٹاک پر ایسے ویڈیوز بناتی نظر آئیں نرسیں ، ملا نوٹس

اسپتال میں مریضوں کو چھوڑ کر ٹک ٹاک پر ایسے ویڈیوز بناتی نظر آئیں نرسیں ، ملا نوٹس

Loading...

اسپتال کے انچارج تپن کمار ڈنڈا نے کہا کہ اس معاملہ میں جانچ کی جارہی ہے اور ضروری کارروائی کیلئے جانچ رپورٹ سونپی جائے گی ۔ سی ڈی ایم او نے واقعہ کو بدقسمت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سخت کارروائی کی جائے گی ۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی مخالفت بھی تیز ہونے لگی ہے ۔ لوگ نرسوں کو غیر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی اور انہیں معطل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

Loading...