oman stuck in pakistan after balakot air strike reunites with husband in india snm ایئراسٹرائک کی وجہ سے پاکستان میں پھنس گئی تھی خاتون، ہندستانی شوہر سے مل کر پی ایم مودی کا کیا شکریہ ادا– News18 Urdu

ایئراسٹرائک کی وجہ سے پاکستان میں پھنس گئی تھی خاتون، ہندستانی شوہر سے مل کر پی ایم مودی کا کیا شکریہ ادا

نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں خاتون نے کہا، "میری خواہش تھی کہ میں عید اپنی فیملی کے ساتھ حیدرآباد میں مناؤں۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اپنے کنبے کے ساتھ عید منانے کا موقع مل گیا"۔

Jun 09, 2019 12:01 PM IST | Updated on: Jun 09, 2019 12:45 PM IST

پلوامہ حملے کے بعد ہندستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردانہ ٹھکانوں پر ایئر اسٹرائک کرکے انہیں نیست ونابود کر دیا۔ ہندستان کی اس کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی چرم پر پہنچ گئی اور جنگ جیسے حالات بن گئے۔

دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ جیسے حالات کی وجہ سے ایک خاتون کو تین ماہ پاکستان میں گزارنے پڑے۔ تقریبا تین مہینے پاکستان میں گزارنے کے بعد خاتون 30 مئی کو حیدرآباد پہنچی اور اپنے شوہر سے مل کر بیحد خوش ہوئی۔ شوہر سے ملنے کے بعد اس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور سشما سوراج کا شکریہ اداکا کیا۔

ایئراسٹرائک کی وجہ سے پاکستان میں پھنس گئی تھی خاتون، ہندستانی شوہر سے مل کر پی ایم مودی کا کیا شکریہ ادا

علامتی تصویر

نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں خاتون نے کہا، "میری خواہش تھی کہ میں عید اپنی فیملی کے ساتھ حیدرآباد میں مناؤں۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اپنے کنبے کے ساتھ عید منانے کا موقع مل گیا"۔

بتادیں کہ خاتون کا نام سمیرا ہے جو پاکستان کی مقامی ہیں۔ 2011 میں ان کی شادی حیدرآباد کے رہنے والے شیخ اعجاز سے ہوئی تھی۔ وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ اپنے والد کو دیکھنے پاکستان گئی تھیں۔ سمیرا کو  27 فروری کو لاہور لوٹنا تھا لیکن ہند۔پاک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے طیارہ اڑان نہیں بھر سکا۔ اس وجہ سے انہیں 5 دن تک ایئرپورٹ پر رکنا پڑا۔

Loading...

انہوں نے بتاہا کہ جب انہوں نے شوہر اور ساس کو ان حالات کے بارے میں بتایا تو انہوں  نے (شوہر اور ساس) نے اس وقت کی  وزارت خارجہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا۔۔ اس کے کچھ دنوں بعد ان کا اور ان کے بچوں کا ویزا ایکسپائر ہوگیا۔ حالانکہ وہ اپنے ملک لوٹ کر کافی خوش ہیں۔۔

Loading...