عمر عبداللہ نے سادھوی پرگیہ کو بھوپال سے امیدوار بنائے جانے پر بی جے پی پر کیا یہ بڑا حملہ– News18 Urdu

عمر عبداللہ نے سادھوی پرگیہ کو بھوپال سے امیدوار بنائے جانے پر بی جے پی پر کیا یہ بڑا حملہ

بی جے پی نے پرگیہ کو مدھیہ پردیش کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ دیا ہے

Apr 18, 2019 11:37 AM IST | Updated on: Apr 18, 2019 11:38 AM IST

 سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو بھوپال پارلیمانی حلقے کے لئے ٹکٹ دینے پر بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی ملک کے قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر مالیگاؤں دھماکہ کیس کی ملزم رہی ہیں۔

عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا 'بی جے پی نے پارلیمانی نشست کے لئے امیدوار کھڑا کر کے قانون کا مذاق اڑایا ہے۔ ایک ایسا شخص جس پر دہشت گردی کا الزام عائد ہے اورجو صحت بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہے جبکہ بظاہر وہ الیکشن لڑنے کے لئے صحتمند ہے'۔ انہوں نے اس سلسلے میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'جن لوگوں کی آپ مذمت کرتی ہو وہ اُس وقت بھی ایسے ہی تھے جب آپ کا ان کے ساتھ اتحاد تھا لیکن اقتدار کی لالچ نے آپ کو اندھا کردیا تھا'۔

عمر عبداللہ نے سادھوی پرگیہ کو بھوپال سے امیدوار بنائے جانے پر بی جے پی پر کیا یہ بڑا حملہ

عمر عبداللہ ۔ فائل فوٹو ۔

قابل ذکر ہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر 2008 مالیگاؤں بم دھماکے میں ملزم رہی ہیں اور بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں۔ بی جے پی نے پرگیہ کو مدھیہ پردیش کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ دیا ہے۔

Loading...