غیر بی جے پی محاذ کی کارروائی شروع ، اکھیلیش یادو نے کہا : ضرورت پڑی تو دے سکتے ہیں کانگریس کو حمایت– News18 Urdu

غیر بی جے پی محاذ کی کارروائی شروع ، اکھیلیش یادو نے کہا : ضرورت پڑی تو دے سکتے ہیں کانگریس کو حمایت

ایگزٹ پول میں ایک مرتبہ پھر مودی حکومت کے آنے کی بات کہی جارہی ہے ، لیکن اپوزیشن کو ابھی بھی امید ہے کہ این ڈی اے اکثریت سے دور رہے گا ۔

May 20, 2019 08:56 AM IST | Updated on: May 20, 2019 08:56 AM IST

ایگزٹ پول میں ایک مرتبہ پھر مودی حکومت کے آنے کی بات کہی جارہی ہے ، لیکن اپوزیشن کو اب بھی امید ہے کہ این ڈی اے اکثریت سے دور رہے گا ۔ اس صورتحال میں غیر بی جے پی محاذ کی حکومت بنانے کیلئے اپوزیشن کی سرگرمی بھی جاری ہے ۔ جہاں ایک طرف ٹی ڈی پی سربراہ اور آندھرا پردیش میں وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو مسلسل اپوزیشن لیڈروں سے مل رہے ہیں ، وہیں اکھیلیش یادو نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو کانگریس کو حمایت دے سکتے ہیں ۔

میڈیا سے بات چیت میں اکھلیش نے کہا کہ غریبوں ، کسانوں ، ملک اور بھائی چارے کی بات کرنے والی پارٹیاں 23 مئی کے بعد ملک کو نیا وزیر اعظم دینے کی کوشش میں ہیں ۔ اس کیلئے ٹی ڈی پی سربراہ نائیڈو سبھی لیڈروں سے بات چیت کررہے ہیں ، ضرورت پڑی تو کانگریس کو حمایت دی جائے گی ۔ اکھیلیش نے دعوی کیا کہ اترپردیش میں مہا گٹھ بندھن کو سب سے زیادہ سیٹیں ملیں گی ۔

غیر بی جے پی محاذ کی کارروائی شروع ، اکھیلیش یادو نے کہا : ضرورت پڑی تو دے سکتے ہیں کانگریس کو حمایت

اکھیلیش یادو

Loading...

دوسری طرف چندرا بابو نائیڈو اتوار کو کانگریس سربراہ راہل گاندھی ، این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملے ۔ شام کو انہوں نے سونیا گاندھی اور سیتارام یچوری سے بھی بات چیت کی ۔ دراصل این ڈی اے کا حصہ رہے نائیڈو اب اس کے خلاف ہی محاذ آرائی میں لگے ہوئے ہیں ۔ ہفتہ کو انہوں نے لکھنو میں مایاوتی اور اکھیلیش یادو سے بھی ملاقات کی تھی ۔

Loading...