پاکستان نے راجوری میں کنٹرول لائن پر گولے داغے، ای ٹی وی، اردو کے صحافی زخمی– News18 Urdu

پاکستان نے راجوری میں کنٹرول لائن پر گولے داغے، ای ٹی وی، اردو کے صحافی زخمی

جموں۔ پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کی جس کی کوریج کے دوران ای ٹی وی، اردو کے صحافی شکتی شرما زخمی ہو گئے۔

Oct 05, 2016 03:42 PM IST | Updated on: Oct 05, 2016 03:43 PM IST

جموں۔ پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کی جس کی کوریج کے دوران ای ٹی وی، اردو کے صحافی شکتی شرما زخمی ہو گئے جبکہ جموں اور پونچھ اضلاع میں گزشتہ رات سے بندوقیں خاموش ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے داغا گیا ایک گولہ قومی چینل کے صحافی کے نزدیک گرا ۔ گولے سے بچنے کی کوشش میں صحافی گڑھے میں گر گئے۔ زخمی صحافی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پاکستان نے راجوری ضلع میں کچھ راؤنڈ گولے داغے۔ جموں اور پونچھ اضلاع میں کل رات سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی۔

پاکستان نے راجوری میں کنٹرول لائن پر گولے داغے، ای ٹی وی، اردو کے صحافی زخمی

file photo

Loading...

Loading...