اہم انکشاف: ونگ کمانڈر ابھینندن کو مارنا چاہتا تھا پاکستان! رچی تھی یہ سازش

پاکستان چاہتا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ کا کمیونکیشن سسٹم جام کر دیا جائے جس کے بعد وہ طیارہ کو گھیر کر مار سکے۔

Aug 14, 2019 12:57 PM IST | Updated on: Aug 14, 2019 12:57 PM IST
اہم انکشاف: ونگ کمانڈر ابھینندن کو مارنا چاہتا تھا پاکستان! رچی تھی یہ سازش

اہم انکشاف: ونگ کمانڈر ابھینندن کو مارنا چاہتا تھا پاکستان! رچی تھی یہ سازش

پاکستان کے ایف۔16 جنگی طیارے کو کنٹرول لائن کے پاس مار گرانے کے دوران پی او کے میں جا گھسے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان محفوظ طور پر ہندوستان لوٹ سکتے تھے، لیکن پاکستان کی سازش کے مدنظر ایسا نہیں ہو سکا۔ پاکستان چاہتا تھا کہ وہ ہندوستانی فوجی کو مار دے ، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکا۔ دراصل، وار روم سے ابھینندن کو کنٹرول لائن پار کرتے ہی واپس لوٹنے کا پیغام بھیجا گیا تھا لیکن پاکستان نے ان کے جنگی طیارہ مگ۔21 کے کمیونکیشن سسٹم کو ہی جام کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے ابھینندن کو پیغام سنائی نہیں دیا اور انہیں پاکستان میں اترنا پڑا۔

ہندوستان ٹائمس میں شائع خبر کے مطابق، اگر ونگ کمانڈر ابھینندن کے مگ۔21 میں اینٹی جیمنگ تکنیک ہوتی تو وہ پیغام ملنے کے بعد فورا واپس لوٹ سکتے تھے۔ اس سے انہیں پاکستان میں اترنے سے بچایا جا سکتا تھا۔ پاکستان چاہتا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ کا کمیونکیشن سسٹم جام کر دیا جائے جس کے بعد وہ طیارہ کو گھیر کر مار سکے۔

Loading...

بتا دیں کہ 14 فروری کو جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 40 فوجی شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے کے 13 دن بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں گھس کر دہشت گردانہ کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملہ میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ملی تھی۔

 

Loading...