وزیراعظم مودی کا نتیش پر حملہ ، کہا : انا میں وہ بہار کا پیکج بھی لوٹا دیں گے– News18 Urdu

وزیراعظم مودی کا نتیش پر حملہ ، کہا : انا میں وہ بہار کا پیکج بھی لوٹا دیں گے

بانکا: وزیر اعظم مودی نے بہار کے بانکا میں نام لئے بغیر وزیر اعلی نتیش کمار پر جم کر حملہ کیا۔

Oct 02, 2015 04:22 PM IST | Updated on: Oct 02, 2015 04:22 PM IST

بانکا: وزیر اعظم مودی نے بہار کے بانکا میں نام لئے بغیر وزیر اعلی نتیش کمار پر جم کر حملہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں پر جو وزیر اعلی ہیں ان میں اتنا تکبر ہے کہ اگر میں مرکز سے کوئی مدد بھی بھیجوں گا ، تو وہ اپنی انا میں اسے واپس بھیج دیں گے۔

مودی نے کہا کہ بہار کو دیے میرے پیكیج پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کا بس چلے تو وہ اپنی انا میں اسے واپس بھی کر دیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگ الزام لگاتے ہیں کہ 1 لاکھ 65 ہزار کروڑ دیئے ہیں، وہ یہاں پہنچیں گے بھی یا نہیں۔ یہ بتائیے یہاں کی جو حکومت ہے، اس کو پیسے دیے جانے چاہئے یا نہیں۔تکبر اتنا ہے کہ ہو سکتا ہے اگر روپے دے دیں تو غصے میں وہ واپس نہ لوٹا دیں۔ کوسی میں جب سیلاب آیا تھا تو میں گجرات کا وزیر اعلی تھا اور میں نے 5 کروڑ روپے بھجوائے، لیکن ان حضرت کو اتناغصہ تھا کہ روپے واپس کر دئے۔

وزیراعظم مودی کا نتیش پر حملہ ، کہا : انا میں وہ بہار کا پیکج بھی لوٹا دیں گے

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو بہار کے لوگوں کی ترقی سے کوئی مطلب نہیں ہے۔گزشتہ انتخابات میں موجودہ وزیر اعلی نے کہا تھا کہ اگر بہار میں بجلی نہیں آئی تو 2015 میں میں ووٹ مانگنے نہیں آوں گا، لیکن 2015 میں بھی بہار میں بجلی نہیں آئی ، کیا ان کو ووٹ مانگنے کا حق ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہلی حکومت نے بہار کے لئے خزانہ کھول دیا ہے، یہ آپ کا حق ہے، مرکز بہار کو اس کا حق دے رہا ہے۔ میری حکومت 365 دن 24 گھنٹے بجلی دے رہی ہے۔ میں نے یہ بیڑا اٹھایا ہے کہ 2022 تک تمام غریبوں کا اپنا گھر ہو۔ غریبوں کی خدمت کے بغیر ملک کی فلاح و بہبود نہیں ہو سکتا۔

Loading...

Loading...