مسلم 'مردوں " کی پارٹی ہے کانگریس،انتخابات ہوتے ہی دلتوں کو بھول جاتی ہیں ایس پی ۔بی ایس پی : مودی– News18 Urdu

مسلم 'مردوں " کی پارٹی ہے کانگریس،انتخابات ہوتے ہی دلتوں کو بھول جاتی ہیں ایس پی ۔بی ایس پی : مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اعظم گڑھ میں پوروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے سے اترپردیش میں ترقی کی گنگا بہے گی۔

Jul 14, 2018 04:22 PM IST | Updated on: Jul 14, 2018 06:19 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو ایئرفورس کے خصوصی جہاز سے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے اور وہاں سے اعظم گڑھ کے لئے روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم نے یہاں پوروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے سے اترپردیش میں ترقی کی گنگا بہے گی۔

 نریندر مودی نے یوپی کے اعظم گڑھ میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں پوروانچل کے لئے سوغاتوں کی برسات کی۔  انہوں نے اس علاقہ کے لئے کئی منصوبوں کا اعلان کیا جن میں  پوروانچل ایکسپریس وے اہم ہے۔  ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف اس علاقے کے لوگوں کی آمد ورفت بہتر ہو گی بلکہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔  وزیراعظم نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ مسلم تشٹی کرن کی سیاست کی  ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کانگریس صرف مسلمانوں کی پارٹی ہے۔

مسلم 'مردوں

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت ملک اور باشندوں کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے منصوبے بنا رہی ہے اور ایسے فیصلے لے رہی ہے جس کا برسوں سے انتظار تھا۔ جنہیں پہلے کی سرکاریں صرف فائلوں میں ہی گھماتی رہیں۔ ان فیصلوں کو نافذ کرنے کا کام بھی این ڈی اے کی حکومت ہی کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی وہ واحد پارٹی ہے جو سبھی طبقوں اور برادریوں کے لئے سوچتی ہے۔پی ایم نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے  کہا کہ مسلم 'مردوں " کی پارٹی ہے کانگریس،انتخابات ہوتے ہی دلتوں کو بھول جاتی ہیں  ایس پی ۔بی ایس پی ۔

Loading...

اس سے پہلے طے شدہ پروگرام کے تحت  مودی کا جہاز دوپہر تقریبا ایک بجے ہوائی پٹی پر اترا۔ ائرپورٹ پر وزیراعظم کے استقبال کے لئے گورنر رام نائک اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ موجود تھے۔ بعد میں  مودی خصوصی جہاز سے اعظم کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ  پوروانچل ایکسپریس وے کی بنیاد رکھنے کے بعد ایک عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے ہیں۔

لکھنؤ سے غازی پور کے درمیان 341 کلومیٹر لمبے پوروانچل ایکسپرس سے مشرقی اترپردیش کی ترقی کو رفتار ملے گی۔ ایکسپریس وے کی تعمیر کا ابتدائی تخمینہ 11 ہزار 836 کروڑ روپے طے کیا گیا ہے جبکہ اس کا مکمل تخمینہ 23 ہزار 349 کروڑ روپے ہے۔ چھ لین کا یہ ایکسپریس وے لکھنؤ، بارابنکی، امیٹھی، سلطانپور، فیض آباد، امبیڈکر نگر، اعظم گڑھ اور میؤ کے راستے غازی پور میں ختم ہوگا۔

نیوز ایجنسی یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...