آج مرکزی کابینہ کا اجلاس: نئی حکومت کے قیام کے لیے راستہ ہموارکرنے پرہوگا فیصلہ – News18 Urdu

آج مرکزی کابینہ کا اجلاس: نئی حکومت کے قیام کے لیے راستہ ہموارکرنے پرہوگا فیصلہ

وزیراعظم نریندرمودی صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو اپنا استعفیٰ پیش کرینگے۔ موجودہ کابینہ کی میعاد 3 جون کو ختم ہورہی ہے

May 24, 2019 08:10 AM IST | Updated on: May 24, 2019 08:10 AM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے آج مرکزی کابینہ کا اجلاس طلب کیاہے۔ اس کابینی اجلاس میں نئی حکومت کے قیام کے لیے راستہ ہموارکرنے کے لیے کابینہ کے استعفے کے متعلق فیصلہ کیاجائیگا۔ نئی حکومت کے قیام کے لیے وزیراعظم نریندرمودی صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو اپنا استعفیٰ پیش کرینگے۔ موجودہ کابینہ کی میعاد 3 جون کو ختم ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت پر سوار بھارتیہ جنتا پارٹی اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں نہ صرف جیت حاصل کی ہے ۔ بلکہ مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں بھی اس نے اپنی حالت مضبوط کرکے مخالفین کی بولتی بند کردی ہے۔

آج مرکزی کابینہ کا اجلاس: نئی حکومت کے قیام کے لیے راستہ ہموارکرنے پرہوگا فیصلہ

پی ایم نے تمام ایم ایل اے اور ارکان پارلیمنٹ سے اپوزیشن کے ذریعے پارلیمنٹ کی کارروائی ٹھپ کئے جانے کے خلاف ایک دن کا اپواس رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Loading...

بی جے پی کی زبردست جیت کے آگے ملک کی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کہیں ٹک نہیں سکی ہے اور وہ پچاس سیٹوں کے آس پاس سمٹ کررہ گئی ہے جس کے سبب گزشتہ بار کی طرح وہ اس بار بھی لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کی حالت میں نہیں لگ رہی۔ کانگریس کی کراری شکست سے صاف ہے کہ عوام نے اس کی ’نیائے‘ یوجنا کو پوری طرح خارج کردیا ہے۔

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پارٹی کی شکست قبول کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو شاندار جیت کے لئے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امیٹھی سیٹ پر اپنی حریف مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو بھی مبارکباد دی ہے

Loading...