وزیراعظم مودی نے غریب نوازخواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے لئے بھیجی چادر– News18 Urdu

وزیراعظم مودی نے غریب نوازخواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے لئے بھیجی چادر

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر میں دنیا بھر میں ان کے پیروکاروں کے لئے نیک خواہشات اور مبارکباد دیتا ہوں

Mar 24, 2017 05:55 PM IST | Updated on: Mar 24, 2017 05:55 PM IST

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اجمیر واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چڑھانے کے لئے چادر بھیجی ہے۔ مسٹر مودی نے آج یہاں اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتندر سنگھ کو خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چڑھانے کے لئے چادر پیش کی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر میں دنیا بھر میں ان کے پیروکاروں کے لئے نیک خواہشات اور مبارکباد دیتا ہوں۔خواجہ معین الدین چشتی ملک کی عظیم روحانی روایت کی علامت ہیں۔ غریب نواز نے انسانیت کی خدمت کی جو مثال پیش کی ہے، وہ یقینا آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ آنے والے عرس کے کامیاب انعقاد کے لئے میری نیک خواہشات۔

وزیراعظم مودی نے غریب نوازخواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے لئے بھیجی چادر