بودھ گیا کو دنیا کی روحانی راجدھانی بنائیں گے:وزیر اعظم مودی– News18 Urdu

بودھ گیا کو دنیا کی روحانی راجدھانی بنائیں گے:وزیر اعظم مودی

بودھ گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان مہاتما بودھ کی جائے عرفان بودھ گیا کو دنیا کا روحانی دارالحکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ "عظیم مذہبی پیشوا مہاتما بودھ کی تعلیمات ہمیں سکھاتی ہیں کہ تنازعات کا حل تلاش کرنے کی بجائے ہمیں ایسےنظام کی طرف قدم بڑھانا چاہئے جس سے کوئی تنازعہ پیدا ہی نہ ہو۔

Sep 05, 2015 04:18 PM IST | Updated on: Sep 05, 2015 04:18 PM IST

بودھ گیا ۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان مہاتما بودھ کی جائے عرفان بودھ گیا کو دنیا کا روحانی دارالحکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ "عظیم مذہبی پیشوا مہاتما بودھ کی تعلیمات ہمیں سکھاتی ہیں کہ تنازعات کا حل تلاش کرنے کی بجائے ہمیں ایسےنظام کی طرف قدم بڑھانا چاہئے جس سے کوئی تنازعہ پیدا ہی نہ ہو۔

مسٹر نریندر مودی نے آج یہاں بین الاقوامی ہندو بدھسٹ اجلاس کی اختتامی تقریب میں دنیا بھر سے آ نے والے بودھ مت کے پیروکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی عقیدے کی مخالفت اس وقت ہوتی ہے جب اس کو کسی پر جبرا مسلط کیا جاتا ہے ۔ اس لئے ایسی کوششوں سے گریز کیاجانا چاهئے۔ انهوں نے کہا کہ پوری دنیا بھگوان بودھ کی تعلیمات اور نظریات سے ترغیب حاصل کر رہی ہے۔

بودھ گیا کو دنیا کی روحانی راجدھانی بنائیں  گے:وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان بودھ نے دنیا کو مساوات کے فلسفہ کی اہمیت بتائی اور انسانیت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان بودھ اور بھگوان کرشن تمام گروؤں کے گرو تھے اور سب کے استاد تھے۔ ان دونوں نے دنیا کو نئی روشنی دی۔

مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ بھگوان بودھ نے پنج شیل اور بھگوان کرشن نے 'كرم يوگ' کا پیغام دیا۔ وزیر اعظم نے جذباتی ہوکر کہا کہ وہ جنم آشٹمی اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلئی رادھا کرشنن کی سالگرہ کی مناسبت سے "یوم اساتذہ" پر بھگوان مہاتما بودھ کی جائے عرفان بودھ گیا آکر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

Loading...

مسٹر مودی نے کہا کہ بھگوان کرشن اور بھگوان بودھ کے پیغامات سے دھرم اپنی درست شکل میں قائم ہوسکا۔ بھگوان بودھ کی تعلیم آج کے دور میں نسبتا زیادہ عملی اور معنی خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند جی نے کہا تھا " مہاتما بودھ نے تب جنم لیا جب ہندوستان کو ایک عظیم مذہبی پیشوا کی بہت ضرورت تھی"۔ بھگوان بودھ اخلاقیات پر بہت زور دیتے تھے۔وہ بودھ گیا سدھارتھ کی شکل میں آئے تھے لیکن یہاں روحانی عرفان حاصل ہونے کے بعد پوری دنیا میں ان کو بھگوان بودھ کے طور پر جانا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بودھ گیا کو دنیا کی روحانی راجدھانی کے طور پر تیار کیا جائے گا اور اس کے لئے مرکزی حکومت ہر ممکن مدد فراہم كرائے گي۔

Loading...