نئے سال پر وزیراعظم مودی نے دیا دہلی۔ این سی آر کو 'ایکسپریس وے' کا تحفہ– News18 Urdu

نئے سال پر وزیراعظم مودی نے دیا دہلی۔ این سی آر کو 'ایکسپریس وے' کا تحفہ

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نیشنل ہائی وے 24 کو چوڑا کرنے کے کام کا افتتاح کرنے کے لئے آج نوئیڈا پہنچے۔

Dec 31, 2015 12:46 PM IST | Updated on: Dec 31, 2015 01:41 PM IST

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نیشنل ہائی وے 24 کی تعمیر کے کام کا افتتاح کرنے کے لئے آج نوئیڈا پہنچے۔ انہوں نے دہلی۔ ڈاسنا-میرٹھ ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری، وی کے سنگھ اور مہیش شرما بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔ ریلی کے مقام پر اس کا ویڈیو ڈیمو بھی دکھایا گیا کہ کس طرح اس کی تعمیر کی جائے گی اور کس طرح لوگوں کو اس کا فائدہ ہوگا۔

اس موقع پر مودی نے نوئیڈا میں جلسے سے بھی خطاب کیا۔ مودی نے کہا کہ 1857 کی جنگ آزادی میں میرٹھ کو یاد کیا جاتا ہے۔ میرٹھ نے غلامی سے نجات کا راستہ دکھایا تھا۔ آج دہلی سے میرٹھ کا یہ شاہراہ آلودگی سے نجات کی راہ دکھا رہا ہے۔ بدلتے وقت میں رفتار رکنے والی نہیں ہے۔

نئے سال پر وزیراعظم مودی نے دیا دہلی۔ این سی آر کو 'ایکسپریس وے' کا تحفہ

رفتار رکنے والی نہیں ہے، رفتار تیز ہونے والی ہے ۔ لہذا بنیادی ڈھانچہ اسی رفتار کے حساب سے بنانا بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ 20-30 سال پہلے آج سے گاؤں میں کسی کسان سے بات ہوتی تھی۔ وہ کہتے تھے صاحب، اس وقت اگر سوکھے کا کوئی کام نکلتا ہے تو ہماری طرف کوئی کام كروائیے۔ 20-30 سال پہلے ہمارے ملک کے گاؤں کا شخص صرف 2 گاؤں کے بیچ مٹی کا کام کروانے کی اپیل کرتا تھا۔ آج گاؤں کا شخص بھی آتا ہے تو کہتا ہے پکی سڑک نہیں پیبر روڈ لگائیے۔ سنگل لائن سے بھی اطمینان نہیں، ڈبل ،فور لین چاہئے۔ گاؤں کا کسان بھی اس بات کو خوب سمجھتا ہے۔ ترقی کے سفر سے جڑنا ہے تو سب سے پہلے گاؤں کو اچھی سڑک سے جوڑنا ہے۔

اٹل جی نے دو باتوں کی شروعات کی تھی انفراسٹرکچر کی دنیا میں ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے۔ سب سے پہلے، ہندستان کو عالمی سطح پر دنیا کے مقابلے میں لا کر کھڑا کرنے کے لئے منصوبہ بندی۔ دوسرا، ہندوستان کے گاؤوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے کنیکٹوٹی دینے کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز۔

Loading...

آج فخر سے ہندوستانی کہہ سکتا ہے کہ واجپئی کی منصوبہ بندی کی وجہ سے ہندوستان کی شناخت دنیا کے امیر ممالک کی  صف میں ہوئی۔ واجپئی جی ہندوستان کے گاؤں کی بھی فکر کرتے تھے۔ دوسری بڑی منصوبہ بندی وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا۔ اس یوجنا کا مقصد یہ تھا کہ ہندوستان کے دیہاتوں کو پکی سڑک سے جوڑا جائے تاکہ یہ دنیا کی برابری کرنے کی صلاحیت پائیں۔ انفراسٹرکچر کی دنیا میں واجپئی نے دو اہم باتیں رکھیں۔ درمیان میں 10 سال کا وقفہ چلا گیا۔ کیا ہوا، کیا نہیں ہوا، اس پر بحث کرنے میں نہیں آیا۔

لیکن جو رفتار اٹل جی نے دی تھی اسے آگے بڑھانا ہے۔ اس سمت میں بڑی مہم اس حکومت نے اٹھائی ہے۔ جب ایک شہر کو 100 کلومیٹر کی دوری میں دیگر چھوٹے شہروں کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے تو صرف راستہ نہیں بنتا، اس 100 کلومیٹر کی دوری کے تمام گاؤں اسی رفتار سے آگے بڑھتے ہیں۔ یہ مکمل مہم 100 کلومیٹرکی دوری والےعلاقے کی ترقی کی وجہ بننے والی ہے۔ سیٹلائٹ بستی بننے والی ہے، میرٹھ اور دہلی تیز رفتار سے جڑ جاتے ہیں۔ میرٹھ  دہلی سے بھی تیز رفتاری سے آگے بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے یہ صرف راستہ نہیں بن رہا ہے یہ ترقی کی شاہراہ بن رہا ہے۔

دہلی۔ میرٹھ کے فاصلے 40-45 منٹ میں: گڈکری

وہیں اس سے پہلے وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہو رہی ہے۔ پہلے ایکسس کنٹرول ایکسپریس ہائی وے کی شروعات کچھ دن پہلے وزیر اعظم نے کی ہے۔ آج خوشی کی بات ہے۔ وزیر اعظم اس ہائی وے کی تعمیر کا افتتاح کر رہے ہیں۔ یہ سب سے ہیوی ٹریفک کا روڈ ہے۔ دہلی میں کام کرنے والے لوگ اس سڑک سے لاکھوں کی تعداد میں آتے ہیں۔ آنے اور جانے میں 2-2 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد صبح شام کے 2-2 گھنٹے بچنے والے ہیں۔ ٹریفک سگنل ہٹا کر دہلی۔ میرٹھ کے فاصلے 40-45 منٹ میں طے ہوں گے۔

گڈکری نے کہا کہ مظفر نگر سے دہرادون شاہراہ کی تعمیر کا کام بند پڑا ہوا تھا۔ یہ کام دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ دہلی سے دہرادون کا سفر 2.5 سے 3 گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا۔ ڈاسنا سے لکھنؤ پر غور چل رہا ہے۔ وزیر اعظم سے درخواست کی ہے بدری ناتھ لاکھوں لوگ جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے۔ 11 ہزار کروڑ خرچ کر نئے راستے کی تعمیر کر رہے ہیں۔ دہلی سے آسانی سے کیدارناتھ  بدری ناتھ جا سکیں گے۔

Loading...