آج منتخب کئے جائیں گے سی بی آئی چیف! پی ایم کی رہائش گاہ پر ہوگی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ– News18 Urdu

آج منتخب کئے جائیں گے سی بی آئی چیف! پی ایم کی رہائش گاہ پر ہوگی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ

سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ آج 24 جنوری کو ہوگی۔ اس میٹنگ میں جانچ ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر کیلئے ممکنہ ناموں پر بحث و مباحثہ ہوگا۔

Jan 24, 2019 07:29 AM IST | Updated on: Jan 24, 2019 08:14 AM IST

سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی ہائی پاور سیلیکشن کمیٹی کی میٹنگ آج 24 جنوری کو ہوگی۔ اس میٹنگ میں جانچ ایجنسی کے  نئے ڈائریکٹر کیلئے ممکنہ ناموں پر بحث و مباحثہ ہوگا۔ میٹنگ میں سی جے آئی رنجن گگوئی یا  کانگریس کے سینئر لیڈر ملیکارجن کھڑگے شامل ہوں گے۔

جانچ ایجنسی سی بی آئی گزشتہ تقریبا 4 مہینے سے بغیر کسی باقاعدہ ڈائریکٹر کے کام کر رہی ہے۔ عام طور پر یہ کہ ہوتا ہے کہ سی بی ڈائریکٹر کے ہٹائے جانے کے 1 مہینے پہلے ہی نئے سی بی آئی کا منتخب کر لیا جاتا ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جب سی بی آئی کا ڈائریکٹر ہٹائے جانے کے بعد نئے ڈائریکٹر کی تقرری کی جارہی ہے۔

آج منتخب کئے جائیں گے سی بی آئی چیف! پی ایم کی رہائش گاہ پر ہوگی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ

وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو

Loading...

غور طلب ہے کہ میٹنگ سے پہلے 1982 بیچ سے لیکر 1984 بیچ کے کئی آئی پی ایس افسران کے ناموں پر اٹکلیں لگائی جا رہی ہیں۔ سب سے زیادہ چرچا میں 1984 بیچ کے آسام۔میگھالیہ کاڈر کے آئی پی ایس آفیسر اور این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل وائسی مودی کا نام ہے۔

Loading...