پی ایم اجولا اسکیم کا ہوا آغاز، نریندرمودی نے کہا، میں ملک کا مزدور نمبرون– News18 Urdu

پی ایم اجولا اسکیم کا ہوا آغاز، نریندرمودی نے کہا، میں ملک کا مزدور نمبرون

بلیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اتر پردیش میں بلیا اور وارانسی پہنچے۔

May 01, 2016 01:31 PM IST | Updated on: May 01, 2016 01:33 PM IST

بلیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اتر پردیش میں بلیا اور وارانسی پہنچے۔ یہاں انہوں نے غریبوں کے لئے مفت ایل پی جی سلنڈر کے لئے پی ایم اجولا منصوبہ کی شروعات کی۔ مودی نے پانچ کروڑ خواتین کو مفت ایل پی جی کنکشن بانٹے۔ اجولا اسکیم کو لے کر غریب طبقوں میں خاصا جوش ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر مل جانے سے غریبوں کے گھر کی رسوئی بھی دھواں سے آزاد ہو جائے گی۔

پی ایم مودی نے بلیا کے لوگوں کو بھوجپوری میں نمسکار کہہ کر تقریر کی شروعات کی۔ مودی نے بلیا کو انقلاب پسندوں کی سرزمین بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آزادی دلانے میں بلیا کا اہم تعاون رہا۔ یہاں منگل پانڈے سے لے کر جيتو پانڈے تک ہر نسل کے لوگ یاد کئے جاتے ہیں۔ یہ وہی زمین جہاں سے ہندستان کے سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کا بھی نام منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی (بلیا) وہ زمین ہے جس نے ملک کو منگل پانڈے دیا۔ اترپردیش لوہیا اور دین دیال اپادھیائے کے بغیر نا مکمل لگتا ہے۔

پی ایم اجولا اسکیم کا ہوا آغاز، نریندرمودی نے کہا، میں ملک کا مزدور نمبرون

پی ایم مودی نے کہا کہ میں ملک کا مزدور نمبر ون ہوں۔ مزدوروں کو ایک کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سینٹرل ہال میں اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ ہماری حکومت غریبوں کی حکومت ہے۔ دہلی میں اس بار این ڈی اے کی حکومت بنائی اور مجھے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے منتخب کیا۔ آپ نے جو پیار مجھے دیا ہے، اس کا قرض میں ترقی کرکے چكاوں گا۔

اس کے بعد پی ایم مودی وارانسی جائیں گے جہاں پہلے وہ ای رکشہ بانٹیں گے اور پھر گنگا کے اسی گھاٹ پر ای بوٹ کی تقسیم کریں گے۔ یہ پہلی بار ہوگا جب گنگا ندی میں ای بوٹ چلائی جائے گی۔