pm modi says in an exclusive interview that bharasht nath s claims dont matter as opposition attacks on it raid na نیوز 18 کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو: آئی ٹی چھاپے پر بولے مودی۔ ’ بھرشٹ ناتھ‘ کچھ بھی بولیں، بدعنوانی پر کارروائی ضروری– News18 Urdu

نیوز 18 کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو: آئی ٹی چھاپے پر بولے مودی۔ ’ بھرشٹ ناتھ‘ کچھ بھی بولیں، بدعنوانی پر کارروائی ضروری

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے قریبیوں کے گھر انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ ماری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ایسے گھوٹالوں کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی

Apr 09, 2019 11:40 AM IST | Updated on: Apr 09, 2019 07:29 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدعنوانی کو لے کر کانگریس پر ایک بار پھر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ اور چارہ گھوٹالہ جیسے معاملے کانگریس کے دور حکومت میں ہی ہوئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے قریبیوں کے گھر انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ ماری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ایسے گھوٹالوں کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’ اس ملک میں جو بھی گناہ کرے گا قانون اسے نہیں چھوڑے گا‘۔

نیوز 18 کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو: آئی ٹی چھاپے پر بولے مودی۔ ’ بھرشٹ ناتھ‘ کچھ بھی بولیں، بدعنوانی پر کارروائی ضروری

نیوز 18 کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا ایکسکلوزیو انٹرویو

دراصل، انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ بدعنوانی پر بھی آپ نے گاندھی کنبہ پر کافی انگلی اٹھائی ہے پچھلے سالوں میں... جس کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا ’’ بدعنوانی پر انگلی میں نے نہیں اٹھائی۔ بدعنوانی ہمارا مدعا ہے۔ جیسے کل بھوپال میں ہوا۔ ’ بھرشٹ ناتھ‘ کچھ بھی بول دیں اس سے بات بنتی نہیں ہے۔ کیا بدعنوانی کے خلاف ایکشن لینا چاہئے یا نہیں لینا چاہئے‘‘؟

اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے کہا کہ ’ آپ مجھے بتائیے کہ نیشنل ہیرالڈ کا کیس کیا ہمارے وقت میں ہوا تھا؟ لالو یادو کا کیس کیا ہمارے دور میں ہوا تھا؟ ہم نے جو پراسیس ٹھنڈے بستے میں ڈالے گئے تھے ہم مانتے ہیں جو چیزیں ہیں قانونی طور پر اس کو آگے بڑھنا چاہئے۔ اب اس کو ضمانت پر آنا پڑا تو گنہگار کو ضمانت پر آنا پڑتا ہے۔ میں کون ہوتا ہوں ان کو کہنے والا۔ انہوں نے گناہ کیا ہے اس لئے ضمانت پر گھوم رہے ہیں ماں۔ بیٹا دونوں‘۔

وزیر اعظم مودی نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں جانچ کا سامنا کر رہے سونیا اور راہل گاندھی کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ملک بدعنوانی کے خلاف بڑی لڑائی لڑ رہا ہے۔ جو بھی بدعنوانی کرے گا قانون اس کے خلاف اپنا کام کرے گا۔

مدھیہ پردیش سمیت تین ریاستوں کے تقریبا 50 ٹھکانوں پر کی گئی چھاپہ ماری میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ کارروائی میں 281 کروڑ روپئے کے بے حساب کیش ریکٹ کا پتہ چلا ہے۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز نے بتایا کہ سیاست، تجارت اور سرکاری خدمات سے منسلک لوگوں کے ذریعہ یہ رقم اکھٹا کی گئی تھی۔

وزیراعظم نریندر مودی کا یہ پورا انٹرویو نیوز 18 انڈیا سمیت نیٹ ورک 18 کے سبھی چینلوں پر منگل کی شام 7 بجے اور رات 10 بجے نشر کیا جائے گا۔