وزیر اعظم مودی بولے۔ سال میں ایک۔ دو کرتے اور بنگالی مٹھائی بھیجتی ہیں ممتا بنرجی– News18 Urdu

وزیر اعظم مودی بولے۔ سال میں ایک۔ دو کرتے اور بنگالی مٹھائی بھیجتی ہیں ممتا بنرجی

وزیر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ جی سال میں 3-4 بار خاص طور پر ڈھاکہ سے مٹھائی بھیجتی ہیں۔ ممتا دیدی کو پتہ چلا تو وہ بھی سال میں ایک دو بار مٹھائی ضرور بھیج دیتی ہیں۔

Apr 24, 2019 11:20 AM IST | Updated on: Apr 24, 2019 11:22 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے فلم اداکار اکشے کمار کو دیئے ایک خاص انٹرویو میں خود سے جڑی کئی نجی باتیں شئیر کی ہیں۔ سیاست اور ملک کی باتوں سے ہٹ کر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی زندگی اور اس سے جڑے کئی پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔

بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو لے کر وزیراعظم نے کہا کہ ممتا دیدی سال میں آج بھی میرے لئے ایک دو کرتے بھیجتی ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ جی سال میں 3-4 بار خاص طور پر ڈھاکہ سے مٹھائی بھیجتی ہیں۔ ممتا دیدی کو پتہ چلا تو وہ بھی سال میں ایک دو بار مٹھائی ضرور بھیج دیتی ہیں۔

وزیر اعظم مودی بولے۔ سال میں ایک۔ دو کرتے اور بنگالی مٹھائی بھیجتی ہیں ممتا بنرجی

وزیر اعظم نریندر مودی نے فلم اداکار اکشے کمار کو دیئے ایک خاص انٹرویو میں خود سے جڑی کئی نجی باتیں شئیر کی ہیں

غصہ آنے کے سوال پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ میں اتنے لمبےعرصے تک وزیر اعلی رہا  لیکن مجھے کبھی غصے کا اظہار کرنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔ میں سخت ہوں، نظم و ضبط اور اصولوں پر عمل کرنے والا ہوں لیکن کبھی کسی کو نیچا دکھانے کا کام نہیں کرتا۔ اکثر کوشش کرتا ہوں کہ کسی کام کو کہا تو اس میں خود شامل ہو جاؤں۔ سیکھتا ہوں اور سکھاتا بھی ہوں اور ٹیم بناتا چلا جاتا ہوں۔