عوام کے مزاج کو بھانپ نہیں پایا اپوزیشن: وزیر اعظم نریندر مودی– News18 Urdu

عوام کے مزاج کو بھانپ نہیں پایا اپوزیشن: وزیر اعظم نریندر مودی

پوجا ارچنا کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کارکنان کی’ ابھینو سبھا‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پنڈت عوام کا مزاج پہچان نہیں پائے۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ میرے لئے بنارس جیسا ہے۔

Jun 08, 2019 01:15 PM IST | Updated on: Jun 08, 2019 01:15 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ جانے سے پہلے کیرالہ کے گرووایورپن(شری کرشن) مندر میں پوجا ارچنا کی۔ اس دوران گرووایورپن مندر میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کمل کے پھول سے تولا گیا۔ پوجا ارچنا کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کارکنان کی’ ابھینو سبھا‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پنڈت عوام کا مزاج پہچان نہیں پائے۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ میرے لئے بنارس جیسا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جنہوں نے ہمیں نہیں جتایا وہ سبھی بھی ہمارے ہی ہیں۔ سیاست میں ہم صرف اقتدار بنانے نہیں آئے ہیں۔ سیاست میں ہم ملک بنانے کے لئے آئے ہیں۔ ہم عوامی خدمتگار ہیں اور عوام کے تئیں ہم وقف ہیں۔

عوام کے مزاج کو بھانپ نہیں پایا اپوزیشن: وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی

Loading...

ہفتہ کو مالدیپ میں رکنے کے بعد اتوار کو نریندر مودی سری لنکا پہنچیں گے۔ دورہ پر روانہ ہونے سے پہلے مودی نے کہا تھا کہ دونوں جگہ کا ان کا یہ دورہ پڑوسی پہلے کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورہ سے دونوں ہی ملکوں سے ہندوستان کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

 

Loading...