وزیر اعظم مودی بولے، کبیر کی ساری زندگی سچ کی تلاش میں گزری– News18 Urdu

وزیر اعظم مودی بولے، کبیر کی ساری زندگی سچ کی تلاش میں گزری

وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی یوپی کے مگہر پہنچ کر سنت کبیر کی مزار پر چادر چڑھائی اور کبیر اکادمی کا سنگ بنیاد رکھا۔

Jun 28, 2018 12:18 PM IST | Updated on: Jun 28, 2018 02:27 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی یوپی کے مگہر پہنچ کر سنت کبیر کی سمادھی کی زیارت کی اور پھر مزار پر جا کر چادر چڑھائی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے یہاں 24 کروڑ کی لاگت سے بننے والی کبیر اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنت کبیر کو سلام کیا اور حزب اختلاف پر جم کر نشانہ سادھا۔ وزیر اعظم مودی کی اس ریلی کو لوک سبھا انتخابات کی تشہیری مہم کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی بولے، کبیر کی ساری زندگی سچ کی تلاش میں گزری

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نے ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ سنت کبیر کی زمین پر آکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ مگہر آ کر دل کو سکون ملا۔ کبیر کی ساری زندگی سچ کی تلاش میں گزری۔  سنت کبیر دھول سے اٹھے تھے لیکن پیشانی کا چندن بن گئے۔ مہاتما کبیر نے ذات پات کا بندھن توڑا تھا ، وہ سب کے تھے اس لئے سب ان کے ہو گئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سنت کبیر نے سماج کو صحیح سمت دکھائی۔ وہ ہندوستان کی روح کے شاعر تھے۔ کبیر نے ذات پات کا بھید بھاو ختم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کبیر سے جڑے تمام اداروں کی تعمیر ہو گی۔

مگہر میں وزیر اعظم نے اپوزیشن پارٹیوں پر بھی نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ پارٹیوں کو شانتی اور ترقی نہیں بدامنی چاہئے۔ انہیں لگتا ہے کہ جتنا بدامنی کا وہ ماحول بنائیں گے ، اس سے اتنا ہی انہیں سیاسی فائدہ ہو گا۔ سچائی یہ ہے کہ ایسے لوگ زمین سے کٹ چکے ہیں ۔

نریندر مودی نے کہا کہ عظیم شخصیتوں کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے۔ سماجواد اور بہوجن کی بات کرنے والوں کی اقتدار کے تئیں لالچ آپ دیکھ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا من بنگلے میں اٹکا ہوا ہے۔ ایسے لوگ زمین سے کٹ گئے ہیں۔ دو دن پہلے ملک میں ایمرجنسی کو 43 سال ہوئے ہیں۔ اقتدار کی لالچ ایسی چیز ہے کہ ایمرجنسی لگانے والے اور اس وقت ایمرجنسی کی مخالفت کرنے والے ایک ساتھ آ گئے ہیں۔ یہ سماج نہیں، صرف اپنے اپنے کنبہ کا مفاد دیکھتے ہیں۔

Loading...