pm narendra modi amit shah rajnath singh releases party manifesto for coming lok sabha elections 2019 na بی جے پی کا کسانوں کو بلا سود قرض، کسانوں۔ کاروباریوں کو پنشن دینے کا وعدہ– News18 Urdu

بی جے پی کا انتخابی منشور: کسانوں۔ کاروباریوں کو پنشن، مسلم خواتین کو تین طلاق سے تحفظ کا وعدہ

بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کسانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا قرض پانچ سال کے لئے بلاسود دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں کے لئے 60 برس کی عمر کے بعد پنشن کا انتظام کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

Apr 08, 2019 01:28 PM IST | Updated on: Apr 08, 2019 01:44 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی نے پھر سے اقتدار میں آنے پر کسان کریڈٹ کارڈ رکھنے والے کسانوں کو ایک لاکھ روپئے تک کا قرض پانچ برس کے لئے بلاسود کے دینے، کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو پنشن کی سہولت دستیاب کرانے، پانچ کلومیٹر کے دائرے میں بینکنگ سہولت فراہم کرنے اور پورے ملک میں 75 نئے میڈیکل کالج کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔

بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں ’سنکلپ پتر‘ نام سے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔ اس میں کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کے لئے کئی اعلانات کئے گئے ہیں۔ اس میں خوش گوار ماحو ل میں رام مندر تعمیر کرنے، شہریت ترمیمی بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے، دہشت گردی پر ’زیرو ٹولرنس‘ کی پالیسی جاری رکھنے اور ملک کی سیکورٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

بی جے پی کا انتخابی منشور: کسانوں۔ کاروباریوں کو پنشن، مسلم خواتین کو تین طلاق سے تحفظ کا وعدہ

بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں ’سنکلپ پتر‘ نام سے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔

بی جے پی نے کسانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا قرض پانچ سال کے لئے بلاسود دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں کے لئے 60 برس کی عمر کے بعد پنشن کا انتظام کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس نے کاروباریوں کے مسائل کے حل کے لئے قومی تجارتی کمیشن قائم کرنے اور چھوٹے کاروباریوں کو بھی 60 برس کی عمر کے بعد پنشن کی سہولت دستیاب کرانے کی بات کہی ہے۔

Loading...

پارٹی نے تمام کے لئے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں بینکنگ سہولت فراہم کرانے ، طبی سہولت اور تعلیم کی توسیع کے لئے ملک میں 75نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کا عز م ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ پانچ برسوں کے دوران دیہی علاقوں کی ترقی پر 25لاکھ روپئے خرچ کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

بی جے پی نے کہا ہے کہ وہ حب الوطنی کے تئیں پرعزم ہے اور دہشت گردی پراس کی ’زیروٹالرینس‘ کی پالیسی رہے گی۔ پارٹی نے’ یکساں سیول کوڈ ‘پر اپنے عزم کا بھی اظہارکیاہے ۔پارٹی نے سرحد پر غیر قانونی طورپر دراندازی کو روکنے اور شہری ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پاس کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

پارٹی نے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا وعدہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سمت میں مودی حکومت نے متعدد قدم اٹھائے ہیں۔ قبائلی مجاہدین آزادی کےلئے میوزیم بنانے،خواتین کی حفاظت اور تین طلاق کی روایت کوختم کرنے کےلئے قانون بنانے اور سال 2022 تک سبھی بچوں اور حاملہ خواتین کےلئے مکمل طورپر ٹیکہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

Loading...