pm narendra modi attack congress and rahul gandhi on rafale deal issue in raebareli rally– News18 Urdu

فوج کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کریں گے: نریندرمودی

وزیراعظم نے کہا کہ کانگریس کے لیڈربیان یہاں دیتے ہیں اورتالیاں پاکستان میں بجتی ہیں۔ کانگریس کوبتانا چاہئے کہ ملک کی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑکرنے کےلئے اسے کن ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

Dec 16, 2018 04:10 PM IST | Updated on: Dec 16, 2018 04:10 PM IST

رائے بریلی: کانگریس کواس کے ہی قلعے رائے بریلی سے للکارتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی سے متعلق معاملوں میں رکاوٹ پیدا کرکے کانگریس نے فوجی نوجوانوں کے حوصلوں کوتوڑنے کی کوشش کی ہے، جسے ملک کی عوام کبھی بھی معاف نہیں کریں گے۔

لال گنج واقع ریل کوچ فیکٹری میں ضلع کے لئے 1100 کروڑ روپئے کی پروجکٹوں کا اعلان کرنے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندرمودی نے کہا کہ ’’ملک کو کمزورکرنے والی طاقتوں کے ساتھ کھڑی کانگریس نے رافیل جنگی طیارہ سودہ معاملے میں جھوٹ گڑھ  گڑھ کرکے ایک بارپھرسے فوجی نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کی ناکام کوشش کی ہے۔ کانگریس کے لیڈربیان یہاں دیتے ہیں اورتالیاں پاکستان میں بجتی ہیں۔ کانگریس کو بتانا چاہئے کہ ملکی کی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑکرنے کے لئے اسے کن ممالک کی حمایت حاصل ہے‘‘۔

فوج کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کریں گے: نریندرمودی

وزیراعظم نریندر مودی نے رائے بریلی میں کانگریس پرسخت تنقید کی۔

وزیراعظم نے کہا ’’کچھ لوگوں کوبھارت ماتا کی جئے کے نعروں سے بھی دقت ہے۔ مودی پرداغ لگانے کو بے تاب لوگوں نے مک کی سیکورٹی کو بھی طاق پررکھ  دیا ہے۔ ایسے لوگوں کوفوج، وزارت دفاع، وزیردفاع، فرانس کی حکومت سب جھوٹے لگ رہے ہیں اور جب سپریم کورٹ نے بھی رافیل سودے پراپنا فیصلہ سنا دیا، توانہوں نے عدالت کوبھی کٹگھرے میں کھڑا کردیا۔ ایسے لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ جھوٹ بولنے والوں پرسچ کی حامی طاقتیں ہمیشہ حاوی رہی ہیں اوررہیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فوج کی تئیں نامناسب رویہ اپنانے والی کانگریس کی پالیسی غریب اور کسان مخالف ہے۔ آزادی کے بعد ملک میں سب سے زیادہ حکومت کانگریس نے کیا ہےاور اس نے کسان اورغریب طبقے کا استحصال کیا۔ تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی قرض معافی کے وعدے پرنریندرمودی نے کہا کہ گزشتہ وقت میں بھی کانگریس کسانوں کی قرض معافی کی باتیں کرتی رہی ہے، مگر سچائی کچھ اورہے۔ کرناٹک کے کسانوں سے اس نے اسی طرح کا وعدہ کیا تھا، مگرآج تک اسے انجام تک نہیں پہنچایا جاسکا۔

Loading...

Loading...