pm narendra modi cisf 50th foundation day celebration in ghaziabad and says they are responsible for country security– News18 Urdu

وزیراعظم مودی نےغازی آباد میں کہا، ملک کی سیکورٹی میں سی آئی ایس ایف کا اہم کردار

غازی آباد کے اندراپورم میں نریندرمودی نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ لڑائی لڑنے کےقابل نہیں ہے، لیکن آئےدن دھوکہ کرتا رہتا ہے، دراندازی کرتا ہے۔

Mar 10, 2019 03:21 PM IST | Updated on: Mar 10, 2019 03:21 PM IST

غازی آباد: وزیراعظم نریندرمودی نے پڑوسی ملکوں سے حمایت یافتہ دہشت گردی کے ساتھ ہی اندرونی خطروں سے نمٹنے میں مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے کردارکی ستائش کرتے ہوئے اتوارکوکہا کہ ان پر بڑی ذمہ داری ہے، جسے انہوں نے اب تک بخوبی ادا کیا ہے۔

نریندرمودی نے یہاں دستے کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پرپریڈ کی سلامی لی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ لڑائی لڑنے کےقابل نہیں ہے، لیکن آئےدن دھوکہ کرتا رہتا ہے، دراندازی کرتا ہے۔ ایسے میں ملک میں سیکورٹی اور وسائل کی حفاظت بے حد مشکل کام ہے، لیکن آپ کے شاندارمظاہرے کےلئے آپ مبارکباد کے اہل ہیں۔

وزیراعظم مودی نےغازی آباد میں کہا، ملک کی سیکورٹی میں سی آئی ایس ایف کا اہم کردار

وزیراعظم نریندر مودی

انہوں نے سی آئی ایس ایف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’سیکورٹی اورسروس کے جذبےکے ساتھ آپ آگے بڑھ رہے ہیں، یہ بہت اہم ہے۔ نئے ہندوستان کےلئے بنیادی ڈھانچےتیار کئے جا رہے ہیں۔ بندرگاہیں بن رہی ہیں، ہوائی اڈے بن رہے ہیں، میٹروکی توسیع ہورہی ہے، بڑی صنعتیں لگائی جارہی ہیں۔ ان کی سیکورٹی کی ذمہ داری آپ سبھی پرہے"۔

وزیراعظم نریندرمودی نے وی آئی پی ثقافت کو سی آئی ایس ایف کی ڈیوٹی میں سب سے بڑی رکاوٹ بتاتے ہوئےکہا کہ کئی بارکچھ لوگ (سیاسی لیڈر)اس بات پراڑجاتے ہیں کہ ان کی جانچ کیسے کی جاسکتی ہے، اس لئے ان کی حکومت وی آئی پی ثقافت ختم کرنے کے حق میں ہے۔