اب تک کسی بھی بڑے کانگریسی لیڈر نے ’اسٹیچو آف یونیٹی‘کا دورہ کیوں نہیں کیا: مودی– News18 Urdu

اب تک کسی بھی بڑے کانگریسی لیڈر نے ’اسٹیچو آف یونیٹی‘کا دورہ کیوں نہیں کیا: مودی

وزیراعظم نریندرمودی نے سوال کیا کہ اب تک کسی بھی بڑے کانگریسی لیڈر نےسردار ولبھ بھائی پٹیل کے ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ کا دورہ کیوں نہیں کیا۔

Apr 18, 2019 02:24 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 02:24 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے سوال کیا کہ اب تک کسی بھی بڑے کانگریسی لیڈر نےسردار ولبھ بھائی پٹیل کے ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ کا دورہ کیوں نہیں کیا۔ ’اسٹیچو آف یونیٹی‘مجاہد آزادی سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ ہے جسے گزشتہ سال ملک کو معمون کیاگیا ہے۔ یہ مجسمہ دنیا میں سب سے اونچا ہے۔ مودی نے ہی گجرات کے نرمدا ضلع میں بنے182 میٹر اونچے اس مجسمے کی گزشتہ سال 31اکتوبر کو نقاب کشائی کی تھی۔

مودی گجرات کے امریلی ضلع میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ اب تک 12لاکھ سے زیادہ لوگ اس مجسمے کو دیکھنے آچکے ہیں۔ہر ماہ 10سے 12ہزار لوگ وہاں جارہے ہیں لیکن کیاآپ نے اب تک کسی کانگریسی لیڈر کی ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ساتھ تصویر دیکھی ہے۔حالانکہ وہ دعوی کرتے ہیں کہ سردار پٹیل ان کی پارٹی کے لیڈر تھے۔

اب تک کسی بھی بڑے کانگریسی لیڈر نے ’اسٹیچو آف یونیٹی‘کا دورہ کیوں نہیں کیا: مودی

وزیراعظم نریندرمودی۔

پی ایم مودی کانگریس پر اکثر سردار پٹیل کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے آئے ہیں۔انہوں نے امریلی لوک سبھا سیٹ پر پارٹی کے امیدوار اور گجرات اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور مقامی رکن اسمبلی پریش دھانانی کی جانب سے اس مجسمےپر کافی پہلے کئےگئے ایک تبصرے کی سمت اشارہ کرتے ہوئے ان پر بھی طنز کیا۔مسٹر دھانانی کو اس مجسمے کو کباڑ سے بنا ہوا بتانے پر معافی نہ مانگنے کی صورت میں اسمبلی سے ایک دن کےلئے معطل کیاگیا تھا۔