pm narendra modi exclusive interview bjp president amit shah is most hard working politician in india ns– News18 Urdu

ایکسکلوزیوانٹرویونیوز18 کےساتھ: امت شاہ ہندوستان کےسب سےمحنتی سیاستداں: وزیراعظم مودی

نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹران چیف اورسی ای اوراہل جوشی کے ساتھ ایکسکلوزیوبات چیت میں وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ امت شاہ مغربی بنگال اوراوڈیشہ میں بی جے پی کی11 سے 12 سیٹوں پرجیت کا دعویٰ کررہے ہیں، کیا وہ اس بات سے متفق ہیں؟

Apr 09, 2019 06:12 PM IST | Updated on: Apr 09, 2019 07:22 PM IST

وزیرعاظم نریندرمودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدرامت شاہ کو ہندوستان کا سب سے محنتی سیاستداں قراردیا ہے۔ نریندرمودی نےکہا کہ وہ امت شاہ کے طریقہ کارسے متاثرہیں اوران کےذریعہ کئےگئے تجزیہ پرکافی بھروسہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے نیٹ ورک 18 کےایڈیٹران چیف راہل جوشی سےایکسکلوزیوانٹرویومیں اس بات کوشیئرکیا۔

ایکسکلوزیوانٹرویونیوز18 کےساتھ: امت شاہ ہندوستان کےسب سےمحنتی سیاستداں: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ۔ فائل فوٹو

وزیراعظم مودی سے جب پوچھا گیا کہ مغربی بنگال میں امت شاہ 23 سیٹیں اوراوڈیشہ میں بھی 12-11 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں، اس سوال پرنریندرمودی نےکہا ’میں اعداد وشمارمیں نہیں جاتا ہوں، لیکن ہمارے قومی صدرامت بھائی سب سے زیادہ محنت کرنے والےلیڈرہیں۔ وہاں کی پریشانیوں کو سمجھنا، ایسی غیرمعمولی محنتی قیادت آج بی جے پی کو ملی ہے، اس لئےان کےتجزیہ پرمیں اوربھی زیادہ بھروسہ کرتا ہوں‘‘۔

Loading...

وزیراعظم مودی نے امت شاہ پراپنا پورا بھروسہ جتاتے ہوئےبتایا کہ ’’قومی صدرصرف الیکشن کےلئے نہیں، پورے سال ملک کا دورہ کرتے ہیں، لوگوں سے ملتے ہیں، وہاں کی پریشانیوں کوسمجھتے ہیں۔ نریندرمودی نےکہا کہ بی جے پی کی بدقسمتی ہےکہ ایسی غیر معمولی اورمحنتی قیادت آج پارٹی کوملی ہے اورپارٹی کی کامیابی میں اس کا بڑا تعاون ہے‘‘۔

امت شاہ خاموشی سے کرتے ہیں کام

نریندرمودی نےکہا کہ امت شاہ کا طریقہ کارمحنت سے پُراورانتہائی مؤثرہے۔ انہوں نےبتایا کہ بطوروزیراعظم ان کے سفرکوتومیڈیا اورخبروں میں جگہ ملتی ہے، لیکن امت شاہ پورے سال، ہردن، ہندوستان کےالگ الگ ریاستوں کا سفرکرتےہیں اوروہاں کی حالات کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

امت شاہ کےاس مسلسل کام کواتنی کوریج نہیں مل پاتی، لیکن اسی کام کے دم پرآج امت شاہ کا تجزیہ بالکل درست ہوچکا ہےاوراگروہ کہہ رہے ہیں کہ اوڈیشہ اورمغربی بنگال میں بی جے پی کواچھی کامیابی ملے گی تواس تجزیہ پرمجھے مکمل بھروسہ ہے۔

وزیراعظم نے یہ سبھی باتیں نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹران چیف راہل جوشی کے ساتھ ہوئے ایکسکلوزیوانٹرویو کے دوران شیئرکی۔

وزیراعظم نریندر مودی کا یہ پورا انٹرویو نیوز 18 انڈیا سمیت نیٹ ورک 18 کے سبھی چینلوں پرمنگل شام 7 بجے اوررات 10 بجے نشرکیا جائے گا۔ 

Loading...