سشما سوراج عمرمیں مجھ سے چھوٹی تھیں، لیکن مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا: وزیراعظم

دارالحکومت واقع جواہرلال نہرو اسٹیڈیم میں منگل کو بی جے پی کی لیڈراورسابق وزیرخارجہ آنجہانی سشما سوراج کے لئے تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں وزیراعظم مودی نے سشما سوراج سے متعلق کئی باتیں شیئرکیں۔

Aug 14, 2019 12:10 AM IST | Updated on: Aug 14, 2019 12:10 AM IST
سشما سوراج عمرمیں مجھ سے چھوٹی تھیں، لیکن مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ سشما سوراج بھلے ہی عمرمیں مجھ سے چھوٹی تھیں، لیکن تجربہ میں مجھ سے بہت بڑی تھیں۔

نئی دہلی: دارالحکومت واقع جواہرلال نہرو اسٹیڈیم میں منگل کو بی جے پی کی لیڈراورسابق وزیرخارجہ آنجہانی سشما سوراج کے لئے تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں وزیراعظم مودی نے سشما سوراج سے متعلق کئی باتیں شیئرکیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ سشما سوراج بھلے ہی عمرمیں مجھ سے چھوٹی تھیں، لیکن تجربہ میں مجھ سے بہت بڑی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے لئے باعث ترغیب تھیں۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا جانتی تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داری کوئی ہو، ضروری ہواس میں روک ٹوک کرنے سے کتراتی نہیں تھیں۔

Loading...

مرکزی کابینہ نے بھی پیش کی تعزیت 

وہیں دوسری جانب مرکزی کابینہ نے 6 اگست 2019 کوآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیزنئی دہلی میں سابق وزیر خارجہ آنجہانی سشماسوراج کی موت پر اظہار تعزیت کیا۔ مرکزی کابینہ نےکہا کہ آنجہانی سشما سوراج کی موت سے ایک مخصوص لیڈر سے محروم ہوگیا ہے۔

اس موقع پر منظورکی جانے والی مرکزی کابینہ کی تعزیتی قرارداد میں کہا گیا ہے: ”آنجہانی سشما سوراج 14 فروری 1952 کو ہریانہ کےشہر انبالہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنی گریجویشن کی تعلیم سناتن دھرم کالج انبالہ کینٹ سے حاصل کی اور گریجویٹ آف لا کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی،چنڈی گڑھ سے حاصل کی۔ انہیں ایگری کلچر یونیورسٹی کانپور نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بھی سرفراز کیا تھا۔انہوں نے 1973 سے سپریم کورٹ میں وکالت شروع کی تھی"۔

Loading...