وزیر اعظم مودی آرا کے لئے روانہ، پٹنہ ایئرپورٹ پر سی ایم نتیش نے کیا استقبال– News18 Urdu

وزیر اعظم مودی آرا کے لئے روانہ، پٹنہ ایئرپورٹ پر سی ایم نتیش نے کیا استقبال

پٹنہ۔ وزیراعظم نریندر مودی منگل کو بہار کے دورے پر آ رہے ہیں۔

Aug 18, 2015 11:46 AM IST | Updated on: Aug 18, 2015 11:46 AM IST

پٹنہ۔ وزیراعظم نریندر مودی منگل کو بہار کے دورے پر آ رہے ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم آرا کے علاوہ سہرسہ میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ آرا کے رمنا میدان اور سہرسہ کے پٹیل میدان میں منعقد ہونے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کو لے کر جنگی سطح پر تیاری کی گئی ہے۔ وہیں وزیر اعظم کی حفاظت کو لے کر دونوں میدان ایس پی جی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آرا میں ہونے والے پروگرام کو لے کر ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ پٹنہ، گیا، نالندہ سمیت مختلف اضلاع سے بھی اضافی پولیس فورس کی تعیناتی رمنا میدان کے ارد گرد کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس پی جی کے آئی جی، بہار پولیس کے سیکورٹی آئی جی سمیت خفیہ محکمہ کے بھی کئی افسران وزیر اعظم کے پروگرام کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم مودی آرا کے لئے روانہ، پٹنہ ایئرپورٹ پر سی ایم نتیش نے کیا استقبال

Loading...

اٹھارہ اگست کو رمنا میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی پٹنہ-بکسر اہم راستے کے فور لین، كويلور پل کے متوازی چھ لین کے پل سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر مرکزی حکومت کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی نے کہا کہ وزیر اعظم بھوجپور ضلع کے ہیڈ کوارٹر آرا میں بہار کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ پیکج 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا ہو گا۔

مودی نے بتایا کہ وزیر اعظم كويلور میں سون ندی پر بننے والے چھ لین کے پل اور پٹنہ-بکسر فور لین سڑک کی بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم مودی بہار میں دونوں جلسوں میں شرکت کے بعد شام چار بجے واپس دہلی روانہ ہوں گے۔

اس سال مظفر پور اور گیا کے بعد یہ ان کا تیسرا بہار دورہ ہوگا۔ مودی کے بہار کے دورے کو لے کر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

 

 

Loading...