اننت ناگ میں جیش محمد کا جنگجوگرفتار، پولیس نے برآمد کیا دھماکہ خیزمواد– News18 Urdu

اننت ناگ میں جیش محمد کا جنگجوگرفتار، پولیس نے برآمد کیا دھماکہ خیزمواد

جنوبی کشمیرپولیس نے ضلع اننت ناگ میں بڑی سازش کو ناکام کیا ہے۔ بڑے حملے کی حکمت عملی تیار کرنے والے جیش محمد سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتاربھی کرلیا گیا ہے۔

Aug 06, 2018 08:14 PM IST | Updated on: Aug 06, 2018 08:15 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بڑی سازش کو ناکام کیا ہے۔ جیش محمد سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پرایک ٹویٹ میں کہا ’اننت ناگ میں جیش محمد کے ایک جنگجو کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور ممنوعہ چیزیں برآمد کیا گیا ہے‘۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک دہشت گرد بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد لئے ہوئے ہے۔ 

اننت ناگ میں جیش محمد کا جنگجوگرفتار، پولیس نے برآمد کیا دھماکہ خیزمواد

گرفتار کئے گئے جیش محمد کے دہشت گرد کے پاس سے برآمد کیا گیا دھماکہ خیزمواد۔

پولیس نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت بارگام ترال کے رہنے والے 22 سالہ  ولد فیاض احمد ڈار کی حیثیت سے کی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے معاملہ بھی درج کرلیا ہے۔ پولیس انے اپنی جانچ میں بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور خفیہ سازوسامان برآمد کیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق جیش محمد سے تھا اور آنے والے دنوں میں دہشت گردانہ حملے کی حکمت عملی تیار کررہا تھا۔

Loading...

ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ فیاض احمد کی گرفتاری خفیہ اطلاعات کی بنا پر عمل میں لائی گئی۔ اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بج بہاڑہ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

 

 

Loading...