روہت شیکھر کے قتل کے الزام میں بیوی اپوروا شکلا گرفتار– News18 Urdu

روہت شیکھر کے قتل کے الزام میں بیوی اپوروا شکلا گرفتار

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اپوروا کے خلاف پختہ ثبوت ملنے کے بعد کرائم برانچ نے انہیں بدھ کی صبح گرفتار کیا ہے۔

Apr 24, 2019 01:38 PM IST | Updated on: Apr 24, 2019 01:38 PM IST

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے اترپردیش کے سابق وزیراعلی نارائن دت تیواری کے بیٹے روہت شیکھر کے قتل کے معاملے میں ان کی بیوی اپوروا شکلا کو گرفتارکیاہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اپوروا کے خلاف پختہ ثبوت ملنے کے بعد کرائم برانچ نے انہیں بدھ کی صبح گرفتار کیا ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ قتل کی رات روہت اور اپوروا میں جھگڑا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 16اپریل کو روہت اپنے کمرے میں مردہ پائے گئےتھے۔ پولیس نے قتل کی تصدیق کے بعد کئی گھنٹے تک ان کی بیوی سے پوچھ تاچھ کی تھی۔

روہت شیکھر کے قتل کے الزام میں بیوی اپوروا شکلا گرفتار

پولیس نے ہفتے کو اپوروا سے آٹھ گھنٹے تک لمبی پوچھ تاچھ کی۔اپوروا کے بیانوں میں تال میل نہ ہونے کی وجہ سے جانچ ٹیم نے ان پر مزید تفتیش کی۔اس قتل میں شامل دیگر افراد کی پولیس تلاش کررہی ہے۔

اس معاملے میں روہت کی بیوی اپوروا کے علاوہ گھر میں موجود دو ملازموں کے بیان بھی پولیس کو مشتبہ لگے تھے۔روہت شیکھر کی ماں نےپہلے اسے قدرتی موت بتایا تھا لیکن جانچ آگے بڑھنے کے بعدانہوں نے کہا کہ بیوی سے روہت کی انبن رہتی تھی۔کرائم برانچ نے اپنی جانچ میں پہلے یہ بھی کہاتھا کہ روہت کی بیوی ان پر شک کرتی تھی اور دونوں کے درمیان کشیدگی تھی۔

Loading...

Loading...