تریپورہ انتخابات:چاری لام اسمبلی سیٹ پر 12مارچ کو ہوگی ووٹنگ– News18 Urdu

تریپورہ انتخابات:چاری لام اسمبلی سیٹ پر 12مارچ کو ہوگی ووٹنگ

:چیف انتخابی افسرشری ترنی کانتی نے بتایا کہ ریاست کے چالی رام اسمبلی انتخابات سیٹ پر اب 12مارچ کو وووٹنگ ہوگی۔سی پی آئی ایم کے امیدوار کی وفات کی وجہ سے یہاں ووٹنگ ٹل گئی تھی۔واضح ہو کہ سیٹ سے سی پی آئی ایم امیدوار رامیندر نارائن دیو ورما کی انتخابی تشہیر کے دوران 11فروری کو دل کا دورا پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔شری رام نے کل شام بتایا تھا کہ موت کی وجہ شیڈول شدہ قبائلیوں کیلئے محفوظ چاری لام سیٹ پر اسمبلی انتخابات کے ساتھ ووٹنگ نہیں ہوگی۔

Feb 15, 2018 01:21 PM IST | Updated on: Feb 15, 2018 01:21 PM IST

تریپورہ:چیف انتخابی افسرشری ترنی کانتی نے بتایا کہ ریاست کے چالی رام اسمبلی انتخابات سیٹ پر اب 12مارچ کو وووٹنگ ہوگی۔سی پی آئی ایم کے امیدوار کی وفات کی وجہ سے  یہاں ووٹنگ ٹل گئی تھی۔واضح ہو کہ سیٹ سے سی پی آئی ایم امیدوار رامیندر نارائن دیو ورما کی انتخابی تشہیر کے دوران 11فروری کو دل کا دورا پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔شری رام نے کل شام بتایا تھا کہ موت کی وجہ شیڈول شدہ قبائلیوں کیلئے محفوظ چاری لام سیٹ پر اسمبلی انتخابات کے ساتھ ووٹنگ نہیں ہوگی۔

چاری لام سیٹ کیلئے نامزدگی جمعرات سے شروع ہوگی اور 2فروری تک پرچہ درج کیا جا سکے گا۔نام 26 فروری تک واپس لئے جا سکیں گے۔

تریپورہ انتخابات:چاری لام اسمبلی سیٹ پر 12مارچ کو ہوگی ووٹنگ

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں صرف سی پی آئی ایم کو نئے سرے سے نامزدگی کرنے کی اجازت ہوگی کیونکہ دیگر پرانے امیدواروں کی نام کو قانونی قرار دیا گیاہے۔اس سیٹ کے انتخابی نتیجوں کا اعلان 15 مارچ تک ہوگا۔ریاست کی 60رکن اسمبلی میں سے 59 سیٹوں کیلئے ووٹنگ 18 فروری کو ہونی ہے۔