جج کے کورٹ روم سے باہر جاتے ہی چلانے لگی ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر ، یہ تھی اصل وجہ– News18 Urdu

جج کے کورٹ روم سے باہر جاتے ہی چلانے لگی ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر ، یہ تھی اصل وجہ

بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ اور مالیگاوں بم دھماکہ کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے جمعہ کو ممبئی کی این آئی اے کورٹ میں حاضری دی ۔

Jun 07, 2019 11:33 PM IST | Updated on: Jun 07, 2019 11:33 PM IST

بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ اور مالیگاوں بم دھماکہ کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے جمعہ کو ممبئی کی این آئی اے کورٹ میں حاضری دی ۔ کورٹ کی کارروائی ختم ہونے کے بعد باہر آتے ہی پرگیہ ٹھاکر چیخنے لگی ۔ کہا جارہا ہے کہ وہ خراب کرسی ملنے سے ناراض تھی ۔ سادھوی پرگیہ کے مطابق کورٹ روم میں بیٹھنے کیلئے جو کرسی دی گئی تھی وہ کافی گندی اور چھوٹی تھی ، یہی وجہ ہے کہ کورٹ روم سے باہر آتے ہی وہ چیخنے لگیں ۔

سادھوی پرگیہ نے آج کورٹ میں سماعت کیلئے دو بج کر 45 منٹ پر حاضری دی ۔ اس کے بعد عدالت نے سادھوی کو کرسی پر بیٹھنے کی اجازت دی ، لیکن سادھوی نے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق سادھوی پرگیہ سماعت کے دوران کھڑکی کے پاس سہارا لے کر کھڑی رہی ۔ وہ کورٹ میں شام پانچ بج کر 15 منٹ پر باہر آتے ہی چیخنے لگی ۔

جج کے کورٹ روم سے باہر جاتے ہی چلانے لگی ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر ، یہ تھی اصل وجہ

سادھوی پرگیہ ٹھاکر ۔ فائل فوٹو

Loading...

سادھوی پرگیہ کے مطابق میری طبیعت خراب ہے ، اس کے باوجود بہت چھوٹی اور گندی کرسی پر بیٹھنے کیلئے کہا گیا ، ایسے میں خرابی صحت کی وجہ سے میں گندی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتی تھی ۔ خبر ہے کہ سادھوی نے کورٹ روم سے نکلتے ہوئے کہا کہ اگر بلایا ہے تو کورٹ میں بیٹھنے کی جگہ بھی دیں ۔ سادھوی نے کہا کہ مجھے اس وقت کورٹ میں بیٹھنے کا حق ہے جب تک سزا نہیں ہوتی ۔ سزا ہوجانے کے بعد پھانسی پر چڑھا دیجئے ۔

Loading...