آج بودھ گیا جائیں گے وزیر اعظم مودی، خصوصی میڈیٹیشن میں ہوں گے شامل– News18 Urdu

آج بودھ گیا جائیں گے وزیر اعظم مودی، خصوصی میڈیٹیشن میں ہوں گے شامل

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج بودھ گیا جا رہے ہیں۔

Sep 05, 2015 08:22 AM IST | Updated on: Sep 05, 2015 08:24 AM IST

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج بودھ گیا جا رہے ہیں۔ یہاں وہ تین روزہ اٹرنیشنل بدھشٹ كانکلیو کے آخری دن خصوصی میڈیٹیشن میں شامل ہوں گے۔ اس پروگرام میں سری لنکا کی سابق صدر چندریکا كمارتنگا کے علاوہ جاپان، میانمار، بھوٹان اور نیپال سمیت کئی ممالک کے سو کے قریب نمائندے شامل ہوں گے۔

وزیر اعظم صبح 10.30 بجے گیا ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ وزیر اعظم صبح 11 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک مہابودھی مندر میں رہیں گے۔ اس دوران خصوصی پوجا کا بھی اہتمام ہو گا جس کے بعد وزیر اعظم بودھ کے نمائندہ وفد سے خطاب کریں گے۔

آج بودھ گیا جائیں گے وزیر اعظم مودی، خصوصی میڈیٹیشن میں ہوں گے شامل

وزیر اعظم نریندر مودی ایک گھنٹے کے پروگرام میں مہابودھی مندر میں پوجا اور بودھی درخت کے نیچے مراقبہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورے کے خلاف نکسلیوں نے 24 گھنٹے کے بند کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے یہاں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔