پرینکا گاندھی کو نہیں ملی سون بھدر جانے کی اجازت، مرزا پور میں ہوئی متاثرین سے ملاقات

متاثرہ خواتین سے مل کر پرینکا گاندھی کافی جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے گلے مل کر خواتین کو ڈھارس بندھائی۔

Jul 20, 2019 12:23 PM IST | Updated on: Jul 20, 2019 12:26 PM IST
پرینکا گاندھی کو نہیں ملی سون بھدر جانے کی اجازت، مرزا پور میں ہوئی متاثرین سے ملاقات

پرینکا گاندھی کو نہیں ملی سون بھدر جانے کی اجازت، مرزا پور میں ہوئی متاثرین سے ملاقات

اترپردیش کے سون بھدر جانے کی ضد پر قائم کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے24 گھنٹے کے دھرنے کے بعد چنار گیسٹ ہاؤس کے باہر متاثرین سے ملاقات کی۔ متاثرہ خواتین سے مل کر پرینکا گاندھی کافی جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے گلے مل کر خواتین کو ڈھارس بندھائی۔ اس دوران پرینکا کی آنکھوں سے آنسو چھلک آئے۔

قبل ازیں، گیسٹ ہاؤس کے باہر متاثرین نے کہا کہ انہیں گیسٹ ہاؤس آنے سے روکا جا رہا ہے۔ وہ 15 لوگ ہیں اور وہ صرف پرینکا گاندھی سے ملنے آئے ہیں۔ خواتین بھی آئی ہیں۔ اس سے پہلے پرینکا گاندھی نے واضح کر دیا تھا کہ جب تک وہ متاثرہ کنبوں سے ملاقات نہیں کر لیں گی تب تک وہ واپس نہیں جائیں گی۔

Loading...

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ میں قانون کی خلاف وزری نہیں کرنا چاہتی۔ میں نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ اگر سون بھدر میں دفعہ 144 نافذ ہے تو وہ کسی اور جگہ میری ملاقات کرا سکتی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ وہ متاثرہ کنبوں سے مرزاپور یا وارانسی میں بھی مل سکتی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ’’ ایک بار متاثرین سے ملاقات کر لوں، پھر چلی جاؤں گی۔ لیکن ان سے ملاقات کئے بغیر کہیں نہیں جاؤں گی‘‘۔

Loading...