منی لانڈرنگ معاملہ میں ای ڈی نے جمعرات کے روز ایک بار پھر سے رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ کی۔ مسلسل دوسرے دن ان سے تقریبا 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ , Priyanka Gandhi Picks Robert Vadra From ED Office After 9-Hour Grilling as Congress Shifts Strategy– News18 Urdu

ای ڈی کے سامنے لگاتار دوسرے دن پیش ہوئے رابرٹ واڈرا، 7 گھنٹے سے زیادہ چلی پوچھ گچھ

منی لانڈرنگ معاملہ میں ای ڈی نے جمعرات کے روز ایک بار پھر سے رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ کی۔

Feb 07, 2019 11:04 PM IST | Updated on: Feb 08, 2019 12:00 AM IST

منی لانڈرنگ معاملہ میں ای ڈی نے جمعرات کے روز ایک بار پھر سے رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ کی۔ لگاتار دوسرے دن ان سے تقریبا 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ واڈرا سے صبح تقریبا ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اس کے بعد لنچ کے بعد ایک مرتبہ پھر سے وہ ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ رات تقریبا 9:30 بجے ان سے پوچھ گچھ ختم ہوئی۔ انہیں لینے کے لئے خود ان کی بیوی پرینکا گاندھی آئی تھیں۔ واڈرا سے پوچھ گچھ کل یعنی جمعہ کے روز بھی جاری رہےگی یا نہیں، فی الحال یہ ابھی واضح نہیں ہو پایا ہے۔

اس سے پہلے بدھ کے روز بھی ای ڈی نے واڈرا سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس دوران افسران نے ان سے 40 سے زیادہ سوال  پوچھے تھے اور پوچھ گچھ 5 گھنٹے تک چلی۔ جانچ کے دوران واڈرا نے صاف کہا کہ لندن میں میری کسی بھی طرح کی جائداد نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا سنجے بھنڈاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ای ڈی کے سامنے لگاتار دوسرے دن پیش ہوئے رابرٹ واڈرا، 7 گھنٹے سے زیادہ چلی پوچھ گچھ

گزشتہ ہفتے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا نے منی لانڈرنگ کے معاملہ میں گرفتاری سے بچنے کے لئے پٹیالا ہاوس کورٹ میں عرضی داخل تھی۔ رابرٹ واڈرا نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جھوٹے مقدمے چلائے جا  رہے ہیں۔

Loading...

Loading...