روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف دہلی میں میانمار سفارت خانہ کے باہر زبردست احتجاج– News18 Urdu

روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف دہلی میں میانمار سفارت خانہ کے باہر زبردست احتجاج

نئی دہلی میں میانمار سفارت خانہ کے باہر مختلف سماجی و ملی تنظیموں سے وابستہ ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا اور قتل عام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

Sep 13, 2017 06:57 PM IST | Updated on: Sep 13, 2017 07:07 PM IST

نئی دہلی : میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ نئی دہلی میں میانمار سفارت خانہ کے باہر مختلف سماجی و ملی تنظیموں سے وابستہ ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا اور قتل عام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ لوگ اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ، جس میں لکھا تھا آنگ سانگ سوچی ہوش میں آو ، روہنگیا مسلمانوں کا قتل بند کرو۔

مظاہرین نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کی حکومت کےخلاف جم کر نعرے بازی کی ۔ مظاہرہ میں نوجوانوں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین ، بوڑھے اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین سے جن اہم شخصیات نے خطاب کیا ، ان میں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر منوج جھا ، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد ، جماعت اسلامی ہند کے جنرل سکریٹری انجینئر محمد سلیم ، پروفیسر اپروانند ، نصرت علی اور جے این یو کی طالبہ شہلا رشید شامل ہیں ۔

Loading...

Loading...