pulwama martyrs wife asked when most wanted terrorist hafiz saeed will killed– News18 Urdu

ہندوستان کی بڑی ایئراسٹرائیک، شہید جوان کی بیوہ نے پوچھا 'کب ہوگی حافظ سعید کی موت'؟

ہندوستانی فضائیہ سے منسلک ذرائع نے نیوز18 کو بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے گزشتہ شب ایل اوسی کے پاردہشت گرد کیمپ پرتقریباً 1000 کلوگرام کے بم برسائے۔

Feb 26, 2019 01:51 PM IST | Updated on: Feb 26, 2019 01:53 PM IST

پلوامہ حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے سرحد پارچھپے بیٹھے جیش محمد کے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات بڑی کارروائی کی ہے۔ کانپوردیہات کے شیام بابوشہید ہوگئے۔ شہید کی بیوی روبی نےکہا کہ ہندوستان کوپاکستان کے خلاف اس سے بھی بڑی کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انتظاراس دن کا ہے جب پلوامہ حملےکا ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کی موت ہوگی۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کوپیغام دیتے ہوئےکہا کہ جیسا میرے ساتھ ہوا ہے، ایسا کسی کے ساتھ نہ ہو۔ روبی کہتی ہیں کہ ہم مودی حکومت سے یہی کہیں گے خون کا بدلہ خون سے لیں۔

ہندوستانی فضائیہ سے منسلک ذرائع نےنیوز18 کوبتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے گزشتہ شب ایل اوسی کے پاردہشت گرد کیمپ پرتقریباً 1000 کلوگرام کے بم برسائے۔ انہوں نےساتھ ہی بتایا کہ اس حملےمیں تقریباً 300-200 دہشت گردوں اورپاکستانی فوج کے پانچ جوانوں کی موت ہوگئی۔

ہندوستان کی بڑی ایئراسٹرائیک، شہید جوان کی بیوہ نے پوچھا 'کب ہوگی حافظ سعید کی موت'؟

دہشت گرد: حافظ سعید

Loading...

جموں وکشمیرکے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں دیوریا ضلع کے رہنے والے وجے کمارموریہ شہید ہوگئے۔ شہید کی بیوی وجے لکشمی نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کوپلوامہ حملے کے پیچھے موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد اورماسٹرمائنڈ حافظ سعید کوموت کے گھاٹ اتاردینا چاہئے، جس سے پاکستان کوایک بڑا پیغام جائے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کوہوئے سی آرپی ایف کے قافلے پرہوئے خود کش دہشت گردانہ حملے میں 40 جوان شہیدہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نےلی تھی۔ اس حملے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے کہا تھا کہ اس حملے کا زبردست جواب دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان نے اس حملے کا بدلہ لینے کےلئےاپنے سیکورٹی اہلکاروں کوکھلی چھوٹ دے دی ہے۔

Loading...