نئی نسل کے طلبہ کیلئے انگریزی میں تحریر کردہ قرانی دعائیں کتابچے کا اجرا– News18 Urdu

نئی نسل کے طلبہ کیلئے انگریزی میں تحریر کردہ قرانی دعائیں کتابچے کا اجرا

اورنگ آباد میں قرانی دعائیں نامی کتاب کا اجرا عمل میں آیا ۔ اس اجرائی تقریب میں شہر کے جید علما اور دانشوروں نے شرکت کی ۔

Jul 17, 2017 11:23 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 11:23 PM IST

اورنگ آباد : اورنگ آباد میں قرانی دعائیں نامی کتاب کا اجرا عمل میں آیا ۔ اس اجرائی تقریب میں شہر کے جید علما اور دانشوروں نے شرکت کی ۔ اس کتاب کی اشاعت کا مقصد انگریزی میڈیم کے طلبہ وطالبات میں قران فہمی کو پروان چڑھانا ہے ۔

قران کریم پوری دنیا کے لیے راہ ہدایت ہے ۔ قران کریم کی تعلیمات پرعمل کرکے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کی تعلیمات صرف مسلمانوں تک محدود ہیں وہ غلطی پرہیں ، کیونکہ قران کریم تمام انسانوں کی بھلائی کے لیے نازل کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کالج میں منعقدہ پروگرام میں کیا گیا ۔

نئی نسل کے طلبہ کیلئے انگریزی میں تحریر کردہ قرانی دعائیں کتابچے کا اجرا

کتاب ’ قرانی دعائیں ‘ کی خاص بات یہ ہے کہ حافظ عمر نے عربی متن جمع کیا ہے اورڈاکٹر مخدوم فاروقی نے اس کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے ۔ اس کتابچے کی اشاعت کا مقصد انگریزی میڈیم کے طلبہ و طالبات کو قران کریم سے واقف کروانا ہے ۔

Loading...