آزادی کے بعد رائے بریلی نے صرف کنبہ پروری دیکھی ہے ،ترقی نہیں :امت شاہ– News18 Urdu

آزادی کے بعد رائے بریلی نے صرف کنبہ پروری دیکھی ہے ،ترقی نہیں :امت شاہ

بی جے پی کےجمعہ کو رائے بریلی میں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے بریلی کی عوام نے آزادی کے بعد صرف کنبہ پروری کو دیکھا ہے۔ترقی نہیں۔انہوں نے کہا "ہم اس علاقے کو کنبہ پروری سے آزادی دلانے کا کام کریں گے"۔

Apr 21, 2018 09:59 PM IST | Updated on: Apr 21, 2018 10:16 PM IST

بی جے پی کے صدر امت شاہ نے رائے بریلی میں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے بریلی کی عوام نے آزادی کے بعد صرف کنبہ پروری  کو دیکھا ہے۔ترقی نہیں۔انہوں نے کہا "ہم اس علاقے کو کنبہ پروری سے آزادی دلانے کا کام کریں گے"۔

امت شاہ نے دعوی کیا کہ بی جے پی اس علاقے کو ترقی دے گی۔شاہ نے کہا ہماری حکومت بنن کے بعد یوپی کے کسانوں کو اپنی کامیابی کی صحیح قیمت مل رہی ہے۔ایک سال کے اندر یوگی نے سڑکوں کو گڈا مکت بنانے کا کام کیا ہے۔۔

آزادی کے بعد رائے بریلی نے صرف کنبہ پروری دیکھی ہے ،ترقی نہیں :امت شاہ

امت شاہ ۔ فائل فوٹو

Loading...

 

انہوں نے کہا نی جے پی حکومت نے خواتین کو گیس کنیکشن اور غریبوں کو ٹوائلیٹ دئے ہیں۔پی ایم مودی کی حکومت میں لاکھوں کو میڈیکل انشیورینس دینے کی تجویز کی گئی ۔امت شاہ نے کہا کہ رائے بریلی کو ہم مثالی حلقہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

کانگریس کو معافی مانگنی چاہئے:امت شاہ

صدر امت شاہ نے آج کہا کہ بھگوا دہشت گردی کے نام پر ملک کو گمراہ کرنے والے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

گاندھی خاندان کے گڑھ رائے بریلی کے جی آئی سی میدان سے کانگریس کو للکارتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا ’’گزشتہ 60 سال سے گاندھی خاندان کا نمائندہ رائے بریلی سے منتخب ہو کرجاتا رہا ہے لیکن اب کنبہ پروری ختم کرکے ترقی کی بنیاد پر کام کرنا ہوگا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے حیدرآباد بم دھماکے میں تمام قصورواروں کو بری کرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھگوا دہشت گردی کا نعرہ دے کر کانگریس نے ملک کے عوام کو گمراہ کیا ہے اس لئے کانگریسی صدر راہل گاندھی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔

عوامی جلسہ سے پہلے کانگریس قانون ساز کونسل، دنیش پرتاپ سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بنیادی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاستی صدر مہندر ناتھ پانڈے بھی موجود تھے ۔ جلسہ کے دوران اسٹیج کے بغل میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے کچھ دیر کے لئے افراتفری مچ گئی، لیکن فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ کو کنٹرول کرنے میں کامیاب حاصل کی۔

(نیوز ایجنسی یو این آئی)

Loading...